قومی

Haryana Elections 2024: ‘ہریانہ نے بی جے پی کی ہیٹ ٹرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے’، کروکشیتر میں وزیر اعظم مودی کا بیان

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کو لے کر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں ۔ دریں اثنا، کروکشیتر میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں  کو شمار کیا. انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، “ہریانہ میں ایک بار پھر بی جے پی کی ہیٹ ٹرک یقینی ہے۔ کروکشیتر آکر دل بھر جاتا ہے۔”

وزیر اعظم مودی نے کہا، “ایک ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کے لیے، ہریانہ کا ترقی کرنا بہت ضروری ہے۔ ہریانہ کی مقدس سرزمین سے، میں آپ سب سے ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنانے کی درخواست کرتا ہوں۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کام کے لیے وقف ہیں۔ کوروکشیتر میں آنا گیتا کے علم سے بھر جاتا ہے، یہاں گرو گوبند سنگھ جی کےچرن پڑے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، “ہمارے ہریانہ کے لوگ اپنی زبان کے تئیں بہ حد حساس ہیں، انہوں نے ایک بار جو وعدہ کر لیا، انہوں نے پورا کیا، بی جے پی نے بھی ہریانہ سے یہی سیکھا ہے اور میں نے ہریانہ کی روٹی کھائی ہے۔ بی جے پی جو بھی کہتی ہے، وہ ضرور کرتی ہے۔ ” انہوں نے کہا کہ ملک کے بزرگوں کو دی گئی گارنٹی مودی نے پوری کر دی ہے، میں ہریانہ کے تمام بھائیوں اور بہنوں سے کہوں گا کہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں، آپ کا یہ بیٹا آپ کے والدین کی فکر میں ہے۔ ریانہ میں بی جے پی حکومت پورے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم  مودی نے کہا، “میں نے کہا تھا کہ اس بار بی جے پی حکومت کے پہلے 100 دن بڑے فیصلوں سے بھرے ہوں گے۔ یہ غریبوں، کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کو مضبوط کرنے کے بارے میں ہوں گے۔ ابھی 100 دن بھی پورے نہیں ہوئے، لیکن ہماری حکومت نے تقریباً 15 لاکھ کروڑ روپے کے نئے کام شروع کیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

9 hours ago