قومی

Haryana Assembly Election Result 2024: کانگریس کے مامن خان 13 ہزار ووٹوں سے آگے، جانیے دیگر مسلم امیدواروں کا کیا ہے حال

Haryana Assembly Election Result 2024: ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 09:45 تک کے رجحانات کے مطابق آفتاب احمد نوح سے آگے ہیں۔ فیروزفور جھرکہ سے مامن خان 13 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔ الہانہ سیٹ سے محمد الیاس آگے ہیں۔

جن سیٹوں پر کانگریس صبح 10 بجے تک آگے ہے ان میں نارائن گڑھ، امبالا سٹی، ملانا، یمنا نگر، رادور،شاہباد، تھانیسر، پیہووا، گہلا، کالایت، پنڈری، اندری، کھرکھودہ، برودہ، جولانہ، توہانہ، رتیہ، کالانولی، سرسا، ایلن آباد، اُکلانہ، ہانسی، میہم، گڑھی سامپلا کلوئی، بادلی، بیری، پنہانہ، ہوڈل اور فرید آباد این آئی ٹی شامل ہیں۔

ہریانہ کی تمام سیٹوں پر ایک ہی مرحلے میں 5 اکتوبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ رجحانات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ بی جے پی ہیٹ ٹرک کا دعویٰ کر رہی ہے۔ جبکہ کانگریس دس سال بعد اقتدار میں واپسی کی امید کر رہی ہے۔

اس الیکشن میں کانگریس نے ایک سیٹ سی پی ایم کو دی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ساتھ اس کے اتحاد کو لے کر بحث ہوئی۔ لیکن یہ بحث کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔ بی جے پی نے بھی اس الیکشن میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا۔ جے جے پی کے ساتھ اس کا اتحاد لوک سبھا انتخابات سے پہلے ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Haryana Assembly Election Result 2024: ہریانہ انتخابی نتائج سے پہلے کماری شیلجا کا بڑا بیان، ‘تاریخی لمحہ آگیا ہے…’

کانگریس کو گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 31 سیٹیں ملی تھیں۔ وہیں بی جے پی نے 40 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ بی جے پی کو بعد میں جے جے پی کی حمایت حاصل تھی۔ جے جے پی نے گزشتہ انتخابات میں 10 سیٹیں جیتی تھیں۔ ہریانہ میں اکثریتی تعداد 46 ہے۔ جے جے پی کی حمایت کے بعد منوہر لال کھٹر ریاست کے وزیر اعلیٰ بنے اور دشینت چوٹالہ کو نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا۔

لوک سبھا انتخابات کے وقت، بی جے پی نے منوہر لال کھٹر کی جگہ نائب سنگھ سینی کو وزیر اعلیٰ مقرر کیا تھا۔ نائب سنگھ سینی نے کرنال سے ضمنی انتخاب جیتا، اس بار وہ لاڈوا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

57 minutes ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

1 hour ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

2 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

2 hours ago