عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کا کانگریس کے ساتھ ہریانہ اسمبلی الیکشن کے لئے اتحاد سے متعلق بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی ہریانہ میں پوری تیاری ہے۔ امیدواراعلان کرنے کا عمل پورا ہوچکا ہے۔ جیسے ہی انہیں پارٹی کے اعلیٰ کمان سے اجازت ملتی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔
اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ہریانہ سربراہ سشیل گپتا نے بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی ہریانہ کے سربراہ کے طور پرمیں 90 اسمبلی سیٹوں کے لئے تیاری کررہا ہوں۔ ہمیں الائنس کے بارے میں ہائی کمان سے خبرنہیں ملی ہے۔ اگرہمیں آج خبرنہیں ملتی ہے، توہم شام تک سبھی 90 سیٹوں کے لئے اپنی فہرست جاری کردیں گے۔
ہمارا سنگٹھن کافی مضبوط ہے: سنجے سنگھ
اس کے علاوہ سنجے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی ایک قومی سیاسی پارٹی ہے۔ ہریانہ میں ہمارا ایک مضبوط سنگٹھن ہے۔ اب جیسے ہی سندیپ پاٹھک اورسشیل گپتا کو پارٹی اوراروند کیجریوال کا حکم ملے گا۔ وہ امیدواروں کا اعلان کردیں گے۔ جیسا کہ سشیل گپتا جی کی شام تک فہرست جاری کرنے کی بات جائز ہے، کیونہ ہمارے پاس بھی وقت نہیں بچا ہے۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ 12 ستمبرہے۔
اتفاق رائے سے بڑھیں گے آگے: سنجے سنگھ
عاآدمی پارٹی کے سینئرلیڈرسنجے سنگھ نے مزید کہا کہ جو لوگ تنظیم (سنگٹھن) کا کام زمین پر کر رہے ہیں، وہ لوگ اروند کیجریوال سے تبادلہ خیال کرکے اس موضوع پرآگے بڑھیں گے۔ سندیپ پاٹھک اور سشیل گپتا ہریانہ کا کام دیکھ رہے ہیں اوران کی تیاری پوری ہے۔ جیسا بھی فیصلہ ہوگا۔ ہم سبھی اس سے اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ گزشتہ کئی دنوں سے دونوں پارٹیوں کے درمیان الائنس سے متعلق قیاس آرائیاں کافی تیز ہوگئی تھیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…