قومی

Haryana Assembly Election 2024: ہریانہ میں ووٹنگ آج، 90 سیٹوں کے لئے 1,031 امیدوار ہیں میدان میں، جانئے کون ہے بڑے دعویدار

Haryana Elections 2024: ہریانہ میں آج یعنی ہفتہ کے روز( 5 اکتوبر، 2024) کو ووٹنگ ہے۔ 90 اسمبلی سیٹوں والی ریاست میں صبح ٹھیک 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگی، جوکہ شام 6 بجے تک چلے گی۔ انتخابی نتائج 8 اکتوبر، 2024 کوآئیں گے۔ ریاست کے چیف الیکشن کمشنرپنکج اگروال نے جمعہ (4 اکتوبر، 2024) کو نیوزایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا، ’’2,03,54,350 رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ ان میں 8,821 رائے دہندگان 100 سال سے زیادہ عمرکے ہیں۔ کل 1,031 امیدوار90 سیٹوں پرالیکشن لڑرہے ہیں، جن میں 101 خواتین ہیں۔

ہریانہ میں جو کل 1,031 امیدوارمیدان میں ہیں، ان میں سے 464 آزاد امیدوارہیں۔ جبکہ ووٹنگ کے لئے کل 20,632 ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔ ریاست میں موجودہ وقت میں بی جے پی کی حکومت ہے، جہاں وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی ہیں۔ الیکشن کے ذریعہ ان کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ بھوپیندرسنگھ ہڈا، کانگریس لیڈر ونیش پھوگاٹ اورجے جے پی کے دشینت چوٹالہ اور1027 دیگرامیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔  سیاسی پنڈتوں کا ماننا ہے کہ سوہنا، جولانا، لاڈوا، اچانا کلاں اوررنیا میں زبردست مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔

برسراقتدار بی جے پی مسلسل تیسری بار ریاست کی اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ کانگریس کو ایک دہائی کے بعد حکومت میں واپسی کی امید ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق، تو سیدھی ٹکربی جے پی اورکانگریس میں ہے، لیکن میدان میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی، انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) الائنس اورجن نائک جنتا پارٹی (جے جے پی) اورچندرشیکھرآزاد کی آزاد سماج پارٹی کے درمیان الائنس ہے۔

وزیراعظم مودی اورراہل گاندھی نے چلائی تشہیری مہم

بی جے پی کی انتخابی تشہیرکی مہم کی کمان وزیراعظم نریندرمودی کے کندھوں پررہی توکانگریس کی کمان راہل گاندھی کے ہاتھ میں رہی۔ وزیراعظم نریندرمودی نے 4 ریلیوں کوخطاب کیا، جہاں انہوں نے کئی موضوعات پرکانگریس پرحملہ کیا اور کہا کہ انہوں نے رام مندر موضوع سمیت ملک کے لئے ہرمعاملے کو الجھائے رکھا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ بدعنوانی کانگریس کی رگوں میں بہتی ہے اوریہ پارٹی دلالوں اوردامادوں کی پارٹی بن گئی ہے۔ راہل گاندھی کے علاوہ پرینکا گاندھی اورملیکا ارجن کھڑگے نے بھی کانگریس امیدواروں کے لئے مہم چلائی۔ کانگریس نے آخری دن اشوک تنور کو پارٹی میں شامل کراکر بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا۔ انتخابی تشہیر کے آخری دن جمعرات کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے نوح میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر حملہ بولا اور کہا کہ گزشتہ سال ہی ریاست میں تشدد دیکھنے کو ملی تھی۔ انہوں نے مودی حکومت پرآئین پرحملہ کرنے کا الزام لگایا اور بے روزگاری، اگنی ویراسکیم، پہلوانوں کے احتجاج سے لے کرکسانوں کی فلاح وبہبود سے متعلق سبھی موضوعات پر بی جے پی کی تنقید کی۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Reaffirming Gandhi ji’s Global Relevance: گاندھی جی کی عالمی مطابقت کی تصدیق: پی ایم مودی کا بین الاقوامی خراج تحسین

12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…

5 hours ago