قومی

Harivansh Narayan Singh elected Rajya Sabha Deputy Chairman: راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ہری ونش نارائن سنگھ، مسلسل تیسری بار ملی یہ بڑی ذمہ داری

نئی دہلی: ہری ونش نارائن سنگھ ایک بارپھرراجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے انہیں گزشتہ ہفتے راجیہ سبھا کی رکنیت کے لیے نامزد کیا تھا۔ یہ سیٹ سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے ریٹائرہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اسے بھرنے کے لیے جے ڈی یوکے ہری ونش نارائن سنگھ کا انتخاب کیا گیا۔ 69 سالہ ہری ونش 2032 تک راجیہ سبھا میں رہیں گے۔ وزیراعظم مودی نے انہیں راجیہ سبھا کا نائب چیئرمین منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ پی ایم مودی نے کہا، “میری ہری ونش رائے جی کوراجیہ سبھا کا ڈپٹی چیئرمین بننے پرمبارکباد۔ مجھے امید ہے کہ ایوان ہری ونش جی کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گا اورایوان کا وقارنئی بلندیوں پر پہنچے گا۔”

پارلیمنٹ میں ہری ونش کی تیسری میعاد
ہری ونش نارائن سنگھ پہلی باراپریل 2014 میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کی طرف سے بہارسے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ پہلی بارراجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین کے طورپر9 اگست 2018 کومنتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد وہ 14 ستمبر2020 کودوسری بارراجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین بنے تھے۔ ہری ونش نارائن سنگھ کی میعاد 9 اپریل 2026 کوختم ہوگئی تھی۔ نتیش کمارکے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے ہری ونش اب راجیہ سبھا میں اپنی مسلسل تیسری میعاد شروع کرچکے ہیں، لیکن اس بارانہیں جے ڈی یونے نہیں بلکہ صدرجمہوریہ کے ذریعہ نامزد کرکے بھیجا گیا ہے۔ اب وہ نامزد رکن کے طورپراپنی خدمات انجام دیں گے۔

رکن پارلیمنٹ بننے سے پہلے تھے صحافی

ہری ونش نارائن سنگھ نے اپنے کیریئرکا آغازبطورصحافی کیا۔ تاہم انہوں نے ایک بینک میں بھی کام کیا۔ انہوں نے 1981 سے 1984 تک حیدرآباد اورپٹنہ میں بینک آف انڈیا میں کام کیا۔ تاہم جلد ہی وہ صحافت میں واپس آگئے۔ 1984 سے 1989 تک انہوں نے آنند بازارپبلی کیشنزگروپ کے ہفتہ وارمیگزین سنڈے کے اسسٹنٹ ایڈیٹرکے طورپرخدمات انجام دیں۔ 1990 کی دہائی میں انہوں نے بہاراورجھارکھنڈ کے ایک مشہوراخبار پربھات خبرمیں شمولیت اختیارکی۔ انہوں نے وہاں دودہائیوں سے زائد عرصے تک خدمات انجام دیں۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago