ہریدوار (اترکھنڈ): اتوار کی صبح اترکھنڈ کے شہر ہریدوار میں واقع منسادیوی مندر کے قریب بھگدڑ کے المناک واقعے کے بعد منسادیوی مندر ٹرسٹ نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے فی کس بطور مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے میں کم از کم چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مندر میں عقیدت مندوں کا زبردست ہجوم جمع تھا۔
مندر ٹرسٹ اور اتراکھنڈ حکومت دونوں دیں گے معاوضہ
اترکھنڈ کی حکومت نے بھی ٹرسٹ کی طرز پر یہی معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے واقعے کی مجسٹریٹی جانچ کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے، کچھ کو رشی کیش کے ایمس اسپتال بھی ریفر کیا گیا ہے۔ ہمارا پہلا مقصد یہی ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کیا جائے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہو سکیں۔
دھامی نے ہریدوار ضلع اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی
وزیراعلیٰ دھامی نے ہریدوار ضلع اسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طرح کی امداد فراہم کی جائے گی۔
10 میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویشناک
دریں اثنا، ایمس رشی کیش کی ڈائریکٹر ڈاکٹر مینو سنگھ نے بتایا کہ حادثے کے بعد 15 مریض اسپتال لائے گئے، جن میں سے 10 کو داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان مریضوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جب کہ چار مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
جمہوریہ دروپدی مرمو نے رنج و غم کا اظہار کیا
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اس دلخراش واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہریدوار کے مانسادیوی مندر کی طرف جاتے ہوئے بھگدڑ میں متعدد عقیدت مندوں کی موت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…
اداکار فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ’پنچایت‘ کی مضبوط کہانی اور حقیقت سے قریب…
گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد…
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں دھند اور کہرے کے باعث ہونے والے…
سرکاری پولی ٹیکنک اور گیبیون دیوار کا سنگ بنیاد، سمندری سلامتی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ؛…