قومی

Haldwani Violence: ہلدوانی میں مدرسہ پر بلڈوزر پر کارروائی سے زبردست ہنگامہ، کرفیو نافذ، شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں صورتحال کشیدہ ہے۔ یہاں پرپولیس کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس کے علاوہ پیراملٹری فورس اورپی اے سی کو تعینات کیا گیا ہے۔ شرپسندوں کو دیکھنے کے بعد گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں جمعرات کو ونبھول پورہ تھانہ حلقہ کے ملکہ باغیچے میں بنے مبینہ غیرقانونی مسجد اورمدرسہ کو توڑنے کی کارروائی کی جارہی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس سے ناراض ہوکروہاں کے لوگوں نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، ناراض لوگوں نے جے سی بی کو بھی توڑ دیا اورمشتعل لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کردیا۔

قابل ذکرہے کہ اتراکھنڈ کی دھامی حکومت مسلسل غیرقانونی تعمیرات پربلڈوزرچلا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں جمعرات (8 فروری) کو میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں بلڈوزر چلا کرملک باغیچے میں بنائے گئے مبینہ طورپرغیر قانونی مدرسہ اورمسجد کو مسمارکردیا۔ اس کارروائی کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اورتشدد شروع ہوگیا۔ بتایاجارہا ہے کہ مقامی لوگوں نے پہلے پولیس انتظامیہ پر پتھراؤ کیا اور بعد میں بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو محاصرہ میں لے لیا۔ اس تشدد میں ایک ایس ڈی ایم سمیت کئی پولیس اہلکارزخمی ہوئے ہیں۔

اتراکھنڈ میں ہائی الرٹ

اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں ہوئے تشدد کے بعد پورے اتراکھنڈ کو ہائی الرٹ پررکھا گیا ہے۔ ڈی جی پی ابھینو کمار، چیف سکریٹری رادھا رتوڑی، اے ڈی جی انتظامیہ اے کے انشمن کو ہلدوانی جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ جمعہ کی صبح دونوں افسران ہلدوانی پہنچیں گے۔ موقع پر چار پیرا ملٹری اور 6 پی اے سی کی کمپنی بھیجی گئی ہیں۔ دیگراضلاع سے بھی فورس کو بلایا گیا ہے۔ جمعہ کی نماز کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس نے چھوڑے آنسو گیس کے گولے

حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس کو آنسو کے گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔ پولیس نے شرپسندوں کو کسی طرح بھگایا۔ ایس ایس پی نینی تال پرہلاد مینا، بن بھول پورہ ایس او نیرج بھاکونی، ایس او مکھانی ایس او پرمود پاٹھک سمیت کئی تھانوں کی فورس موقع پرپہنچی اور حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ علاقے میں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

ہلدوانی معاملے میں وزیراعلیٰ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری اورپولیس ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ حالات کا جائزہ لیا گیا۔ لوگوں سے یہاں امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ شرپسندوں سے سختی سے نمٹنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ڈی ایم نے بھن بھول پوراہ علاقے میں کرفیو کا اعلان کردیا ہے۔ شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے کئی تھانوں کی فورس کو بلا لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پیرا ملٹری فورس کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ شرپسندوں کی نشاندہی کرکے یواے پی اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

14 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago