قومی

381 Hajis from India leaves for Saudi Arabia Read: ہندوستان سے 381 عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ، خواتین میں نظر آیا زبردست جوش وخروش

ہندوستان سے 381 عازمین حج کا پہلا قافلہ حج کے لئے روانہ ہوگیا۔ یہ قافلہ اتوارکی دیر دہلی واقع اندراگاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لئے روانہ ہوا۔ مرکزی وزیر میناکشی لیکھی اور دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے ایئرپورٹ پر حاجیوں سے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ہزاروں خواتین بغیرمحرم کے کریں گی حج

مرکزی وزیرمملکت برائے امورخارجہ اورثقافت میناکشی لیکھی نے کہا، “پہلی بار 4314 خواتین بغیر محرم کے سفرحج پر جا رہی ہیں، جو خواتین کے با اختیارہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت برائے اقلیتی امورنے حاجیوں کے لئے اچھا انتظام کیا ہے۔

دہلی سے 2600 عازمین جائیں گے سعودی عرب

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ صرف دہلی سے اس سال تقریباً 2600 عازمین سفرحج پر جا رہے ہیں۔ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئیں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اسمرتی ایرانی نے حاجیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ہندوستان میں سعودی سفیر شاکلی بن عیدالحسینی، دہلی حج کمیٹی کی چیئرمین کوثرجہاں اور کئی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ دہلی حج کمیٹی نے عازمین حج کی سہولت کے لئے جسمانی فٹنس کو فروغ دینے کے لئے ایک خصوصی کیمپ سمیت کئی پہل کی ہیں۔

خصوصی کیمپ کا انعقاد

ایک ذرائع نے اے این آئی کو بتایا تھا “دہلی سے حج کرنے والوں کے جسمانی فٹنس پردھیان دینے کے ساتھ ایک خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا ہے۔ یوگا آسن سمیت تربیت دینے والے ٹرینرز کے ساتھ فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔”

بغیرمحرم کے سفرحج پر جانے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ

محرم کے بغیرسفرحج کے لئے خواتین کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے۔ اس سال محرم کے بغیر رجسٹریشن کرانے والی تقریباً 4000  خواتین میں سے 39 دہلی سے سفرکررہی ہیں۔ دہلی سے گزشتہ سال تقریباً 8 ہزار کے مقابلے اس سال سفر حج پر جانے والوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق، قومی دارالحکومت سے اس سال سالانہ سفرحج کے لئے 22 ہزار سے زیادہ عازمین سفرکریں گے۔ سفرحج کی تاریخ میں پہلی بار 4,314  خواتین نے محرم یا مردگارجین کے بغیر سفرحج پر جانے کے لئے درخواست دی ہے۔

سعودی عرب حکومت نے اکتوبر میں کیا بڑا اعلان

سعودی عرب حکومت نے اکتوبر میں اعلان کیا کہ محرم (ایک خونی رشتہ دار، جس کے ساتھ شادی کی اجازت نہیں ہے) کو اب دنیا کے کسی بھی حصے سے خواتین سفرحج کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ جب سے نریندر مودی حکومت اقتدارمیں آئی ہے، عازمین حج کی آسانی کے لئے کئی پہل کی گئی ہے۔ مودی حکومت نے حج سبسڈی کو ختم کردیا اور اعلان کیا کہ وہ اس پیسے کا استعمال لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کریں گے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago