Supreme Court On Eid Wuzu Khana: وارانسی کی گیان واپی مسجد میں عیدالفطر کے موقع پر وضو کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دی گئی تھی۔ اس معاملے کو حل کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے جمعہ (21 اپریل) کو ضلع انتظامیہ کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ مسجد میں وضو کے لئے پانی سے بھرے ٹب مناسب تعداد میں دستیاب کرائے جائیں۔ دراصل، گزشتہ سال اسی مسجد میں ہندو فریق کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وضو خانہ میں شیولنگ ہے، جبکہ مسلم فریق نے اسے فوارہ بتایا تھا۔ عدالت کے حکم پر اس مقام کو سیل کردیا گیا تھا۔
نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑاور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بینچ نے اترپردیش حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالسٹر جنرل تششار مہتا کا یہ بیان درج کیا کہ ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) مسجد احاطے میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ بینچ نے کہا، ’’سالسٹر جنرل کہتے ہیں کہ وضو کی سہولت مہیا کرانے کے لئے ضلع مجسٹریٹ یہ یقینی بنائیں گے کہ پانی کے ٹب مناسب تعداد میں دستیاب کرائے جائیں۔‘‘
انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی عرضی پر سماعت
اس سے قبل، عدالت نے ڈی ایم کو گیان واپی مسجد احاطے میں مسلم نمازیوں کے لئے وضو کے موافق انتظام کرانے سے متعلق میٹنگ کرنے کو کہا تھا۔ سپریم کورٹ میں انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کی اس عرضی پر سماعت ہو رہی تھی، جس میں رمضان کے مہینے میں وارانسی کے مسجد احاطے میں وضوکرنے کی اجازت دینے کی گزارش کی تھی۔
عدالت نے گزشتہ سال 20 مئی کو اپنے حکم کا حوالہ دیا تھا، جس میں اس نے حکم دیا تھا کہ احاطے کے اندر کچھ علاقوں کو سیل کرنے کے بعد عقیدتمندوں کو وضو اور بیت الخلا کی سہولت فراہم کی جائے۔ بینچ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ سالسٹر جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ضلع مجسٹریٹ ایک میٹنگ بلائیں گے، تاکہ ایک بہتر اور موافق انتظامات کئے جائیں۔
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…