قومی

Gyanvapi Masjid-Mandir Case: گیان واپی مسجد-مندر تنازعہ میں مسجد کمیٹی سخت برہم، مسلمانوں نے بنارس بند کا کردیا اعلان

گیان واپی مسجد میں واقع تہہ خانہ میں وارانسی ضلع جج کی عدالت کے حکم ویاس جی کی پوجا سے متعلق بڑا فیصلہ سنائے جانے کے بعد سے پوجا ارچنا شروع کردی گئی ہے۔ اس پورے معاملے سے مسلم فریق میں تشویش کی لہرپائی جا رہی ہے۔ ناراض مسلم طبقے نے کل یعنی جمعہ کے روز بند کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کے روز انتہائی خشوع وخضوع کے ساتھ مسلمان نمازادا کرتے ہیں۔ مسجد کمیٹی کے مطابق، 2 فروری (بروزجمعہ) مسلمان بطوراحتجاج اپنی اپنی دوکانیں اوردفاتربند رکھیں گے۔

بدھ کے روز یعنی 31 جنوری کو ضلع جج کورٹ نے گیان واپی مسجد کے جنوبی حصہ میں واقع ویاس جی کے تہہ خانہ میں پوجا پاٹھ کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے 7 دنوں کے اندرتہہ خانہ میں پوجا شروع کرانے کا حکم دیا تھا۔ حکم کے بعد بدھ کی رات تقریباً 2 بجے ویاس جی کے تہہ خانہ میں پوجا شروع کردی گئی تھی۔ تہہ خانہ کے سامنے کی بیریکیڈنگ کو بھی ہٹادیا گیا۔ اس بات سے مسلم معاشرے میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مسجدوں میں جمعہ کی نماز کے بعد ہوگی خصوصی دعا

گیان واپی مسجد کے امام اور انجمن انتظامیہ مسجد کے جنرل سکریٹری عبدالباطن نعمانی نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو یعنی جمعہ کے دن اپنے دوکان اورادارے بند رکھیں گے۔ انہوں نے مسلم طبقہ کے لوگوں سے پُرامن طریقے سے اپنے کاروبار بند رکھنے کے ساتھ شہر میں امن وچین قائم رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی نماز سے لے کرعصر کی نماز تک مساجد میں دعا خوانی بھی کی جائے گی۔

1993 سے پہلے نہیں ہوتی تھی تہہ خانہ میں پوجا: امام عبدالباطن نعمانی

گیان واپی مسجد کے امام عبدالباطن نعمانی نے ویاس تہہ خانہ میں 1993 سے پہلے ہونے والی پوجا پاٹھ کے دعوے کوغلط بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ 1993 سے پہلے جنوبی تہہ خانہ میں کبھی کوئی پوجا پاٹھ نہیں کی گئی۔ یہ باتیں ہندو فریق اور میڈیا کے ذریعہ پھیلائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گیان واپی مسجد کے ویاس جی تہہ خانہ میں پوجا-پاٹھ سے متعلق وارانسی ضلع جج کی عدالت نے گزشتہ بدھ کے روز یعنی 31 جولائی کو بڑا فیصلہ سنایا۔ اس کے بعد وہ ریٹائرہوگئے۔ ویاس جی تہہ خانہ میں 31 سال سے بند پوجا-پاٹھ کی جج نے اجازت دے دی۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد رات میں تقریباً 11 بجے وارانسی کمشنر، ڈی ایم اور پولیس کمشنر موقع پر پہنچے۔ چونکہ عدالت نے ڈی ایم کو تہہ خانے کا ریسیورمقرر کیا تھا تو ڈی ایم کی موجودگی میں تہہ خانے کا دروازہ کھولاگیا۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago