قومی

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دینے کے بعد جج اجے کرشن وشویش ہوئے ریٹائر، جانئے پوری تفصیل

گیان واپی کے ویاس جی تہہ خانہ میں پوجا کا حکم دینے کے ساتھ ہی وارانسی ضلع اورسیشن جج اے کے وشویش ریٹائرہوگئے ہیں۔ اپنی عدالتی خدمات کے آخری دن اجے کمار وشویش نے گیان واپی سے متعلق بڑا فیصلہ دے کر تاریخ کے صفحات میں درج ہوگئے۔ اجے کمار وشویش نے ہی اے ایس آئی سروے کا حکم دیا تھا۔ اب گیان واپی احاطے میں موجود ویاس جی کے تہہ خانہ میں پوجا کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

گیان واپی احاطہ کے تہہ خانہ میں پوجا کا اختیار ویاس فیملی کو پھر سے سونپنے کا فیصلہ کرکے وارانسی ضلع جج کرشن وشویش 31 جنوری کو ریٹائر ہوگئے۔ ایودھیا معاملے میں تاریخی فیصلہ دینے والے ججوں کی فہرست میں اپنا نام درج کراتے ہوئے اپنی عدالتی خدمات کے آخری دن اجے کمار وشویش نے گیان واپی پر فیصلہ دیا۔ ضلع جج رہتے ہوئے اجے کمار وشویش نے ہی اے ایس آئی سروے کا حکم دیا تھا۔ اب گیان واپی احاطے میں موجود ویاس جی کے تہہ خانہ میں پوجا کرنے کا بھی حکم انہوں نے ہی دیا ہے۔ وارانسی ضلع جج کی عدالت میں سال 2016 میں ویاس فیملی نے یہ عرضی داخل کی تھی۔ اس پر ضلع جج ڈاکٹر اجے کرشن وشویش کی عدالت میں 30 جنوری کو ہی دونوں فریق کی بحث مکمل ہوئی تھی۔

وارانسی ضلع جج بننے سے پہلے اجے کرشن وشویش ریاست کے کئی عدالتی عہدوں پررہے۔ گیان واپی معاملے کی سماعت کرنے کے ساتھ ہی ان کا نام سرخیوں میں آگیا۔ ضلع جج کے طور پرڈاکٹراجے کرشن وشویش کی وارانسی میں تعینات 21 اگست 2021 کو ہوئی تھی۔ گیان واپی معاملے پر 31 جنوری کو فیصلہ سنائے جانے کے بعد عدالت کے باہر جہاں فریق کے لوگ اپنے وکلاء کے ساتھ جیت کا جشن منا رہے تھے وہیں اندر ضلع جج اجے کرشن وشنوئی کی وداعی تقریب بھی چل رہی تھی۔ اس پورے معاملے سے متعلق ہندو فریق اور مسلم فریق کے وکلا ء اور عرضی گزار کو ضلع انتظامیہ نے بیان بازی سے بچنے کی ہدایت دی ہے۔

رات سے ہی شروع ہوگئی پوجا

کورٹ کے فیصلے کے 9 گھنٹے بعد ہی لوہے کے باڑ ہٹا دیئے گئے اور دیر رات پوجا کی شروعات کردی گئی۔ جمعرات کی رات 12 بجے پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں وشوناتھ مندر کی طرف سے جہاں بڑے نندی وراجمان ہیں، ان کے ٹھیک سامنے بیریکیڈنگ کو کھول کر تہہ خانہ جانے کا راستہ بنایا گیا۔

کورٹ کے حکم کے بعد ہٹائی گئی بیریکیڈنگ

عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد رات میں تہہ خانہ سے بیریکیڈنگ ہٹا دی گئیں۔ اس کے بعد صبح ہی پوجا کے لئے لوگ جمع ہونے لگے۔ پوجا کی شروعات سخت سیکورٹی انتظامات کے گھیرے میں شروع ہوئی۔ بھاری فورس کی موجودگ میں ہندو عقیدت مند ویاس تہہ خانہ کی طرف گئے اور پوجا کی۔ کاشی وشوناتھ ٹرسٹ بورڈ کی طرف سے پوجا کرائی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

21 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

24 minutes ago

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

2 hours ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

3 hours ago