قومی

Gwalior Collector Ruchika Chauhan : گوالیار میں انتظامیہ سخت، بنگلہ دیشی اور روہنگیا شہریوں کو شہر چھوڑنے کا حکم، 15 دنوں میں کرایہ داروں کی پوری تفصیل تھانے میں جمع کرانا لازمی

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع میں انتظامیہ نے غیر قانونی بنگلہ دیشی اور روہنگیا شہریوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ شہر میں کرائے پر یا خفیہ طور پر رہنے والے تمام افراد کی مکمل معلومات 15 دنوں کے اندر متعلقہ تھانے میں جمع کرانا لازمی کر دیا گیا ہے۔ مقررہ مدت میں معلومات نہ دینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

بی این ایس کی دفعہ 163 کے تحت پابندی کا حکم
گوالیار کی کلیکٹر رُچِکا چوہان نے بھارتیہ نیائے سنہِتا (بی این ایس) کی دفعہ 163 کے تحت نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق ہر مکان مالک کو اپنے کرایہ دار کا نام، پتہ، موبائل نمبر اور شناختی دستاویز کی کاپی لازمی طور پر تھانے میں جمع کرانی ہوگی۔ اسی طرح فیکٹری، دکان، ہوٹل یا کسی بھی ادارے کو اپنے ملازمین کی تمام تفصیلات پولیس کو دینی ہوں گی۔ یہ حکم جاری ہونے کی تاریخ سے دو ماہ تک نافذ رہے گا۔

9 بنگلہ دیشی پکڑے جانے کے بعد سختی
پولیس سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حال ہی میں گوالیار شہر سے 9 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار کیے گئے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد سیکیورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ ہو گئی ہیں۔
انتظامیہ کو شبہ ہے کہ کئی مشتبہ افراد جعلی نام اور پتے کے ساتھ کرائے کے مکانوں یا ملازمت کے ذریعے شہر میں چھپے ہوئے ہیں۔ ایسے عناصر شہر کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

خلاف ورزی پر جیل اور جرمانہ
اگر کوئی مکان مالک یا ادارہ مقررہ مدت میں معلومات جمع نہیں کراتا تو اس کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 223 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، جس میں قید اور جرمانہ دونوں ہوسکتی ہے۔
گوالیار زون کے آئی جی اروند سکسینہ نے کہا کہ ایسے مشتبہ لوگ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں، اس لیے سخت نگرانی ضروری ہے۔

ایس آئی آر مکمل ہونے کے بعد نئی کارروائی
الیکشن کمیشن کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اب انتظامیہ نے شہر میں غیر مقامی اور مشتبہ افراد کی نگرانی پر توجہ بڑھا دی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں بیرونی عناصر کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، اس لیے کرایہ داروں کی شناخت کی مکمل تصدیق لازمی ہے۔

انتظامیہ کی شہریوں سے اپیل
ضلع انتظامیہ اور پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 15 دن کے اندر اندر مطلوبہ معلومات تھانے میں جمع کرا دیں۔ حکام نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد صرف شہر کی سیکیورٹی مضبوط کرنا ہے، نہ کہ عام لوگوں کو پریشان کرنا۔ انتظامیہ نے یقین دلایا ہے کہ مکمل تفصیلات دینے سے مشتبہ سرگرمیوں پر فوری ایکشن لیا جا سکے گا اور شہر کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

10 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

11 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

11 hours ago