قومی

PM Modi Guyana Visit:وزیراعظم مودی کے نام ایک اور ریکارڈ درج، اب گیانا اور بارباڈوس نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپنے سب سے بڑے اعزاز سے نوازنےکا کیا اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو جنوبی امریکہ کے ملک گیانا پہنچے۔ گزشتہ 56 سالوں میں پہلی بار کوئی ہندوستانی وزیر اعظم یہاں کے دورے پر ہے۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی جارج ٹاؤن پہنچے تو صدر عرفان نے ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اب گیانا اور بارباڈوس نے وزیر اعظم مودی کو اپنا سب سے بڑا قومی اعزازسے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایم مودی کو سب سے بڑا اعزاز

گیانا وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی آرڈر آف ایکسیلنس‘‘ سے نوازے گا ۔ اس کے ساتھ ہی بارباڈوس وزیر اعظم مودی کو باوقار اعزازی آرڈر آف فریڈم آف بارباڈوس سے نوازے گا۔ ڈومینیکا نے کچھ دن پہلے وزیر اعظم  نریندر مودی کو اپنا سب سے بڑا قومی اعزاز – “ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر” دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

نائیجیریا نے اعزاز سے نوازا 

گیانا پہنچنے سے پہلے، وزیر اعظم مودی نے نائجیریا کا اپنا دورہ مکمل کیا، جہاں انہوں نے صدر ٹینوبو کے ساتھ نتیجہ خیز دو طرفہ بات چیت کی۔ دورے کے دوران، نائیجیریا نے وزیراعظم  مودی کو اپنا اعلیٰ ترین اعزاز، ‘گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی نائجر’ (جی سی او این) سے نوازا۔

نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو کی طرف سے پیش کردہ یہ ایوارڈ، وزیر اعظم مودی کو ان کی قیادت اور ہندوستان-نائیجیریا تعلقات میں بہتری کے لیے دیا تھا۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیراعظم جی سی او این حاصل کرنے والی دوسری غیر ملکی شخصیت ہیں، یہ اعزاز پہلی بار 1969 میں ملکہ الزبتھ دوم کو دیا گیا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

3 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago