مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ میں جاری ووٹنگ کے درمیان کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا ہے اور لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
ملکارجن کھڑگے نے اپنے سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر پوسٹ کیا اور مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے لوگوں سے جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں شرکت کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، ’’مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے ہمارے شہریوں نے ووٹ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ مہاراشٹرکے تمام ووٹروں سے شیواجی- شاہو- پھولے- امبیڈکر کے نظریہ پر عمل کرنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں۔ مہاراشٹر کے فخر، ریاست کی خوشحالی اور دہائیوں سے ہو رہی ترقی کو محفوظ رکھیں۔ موقع پرست سیاست، چنندہ سرمایہ داروں کوفائدہ پہنچانے کی پالیسی اور کسانوں کے مستقبل کے خطرے میں ڈالنے والی طاقتوں کو مہاراشٹر سے دور رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا، ” منی پاور اورباہوبلی کی سیاست مہاراشٹرمیں کبھی نہیں ہوئی، آپ کو ای وی ایم پر ووٹ ڈالنے سے پہلے آپ کو سوچنا ہوگا کہ اس طرح کے گرتے ہوئے سیاسی معیار نے مہاراشٹر کی عزت نفس کو کتنا نقصان پہنچایا ہے۔ جھارکھنڈ کے لوگوں نے پہلے مرحلے میں عوامی بہبود، پانی، جنگل، زمین اور قبائلی تہذیب کے تحفظ کے لیے ووٹ دیا تھا، اس مرحلے میں بھی آپ کو اپنے حقوق کی حفاظت کرنی ہے۔ سماجی انصاف کی جیت یقینی ہے۔ پولرائزیشن کی شکست یقینی ہے۔ ہمارے نوجوان دوستوں سے ووٹ کی اپیل ہے، ہم جمہوریت کے اس تہوار پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ووٹ دیں، اور دوسروں کو ووٹ دینے کی ترغیب دیں۔”
وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی اپنے سوشل میڈیا ایکس ہینڈل پر پوسٹ کرتے ہوئے لوگوں سے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’مہاراشٹر کے بھائیو اور بہنو، میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آج ریاست کی عزت نفس اور آئین کی حفاظت کے لیے ووٹ دیں۔ مہاوکاس اگھاڑی کو دیا گیا آپ کا ہر ووٹ آپ کی نوکریوں اور پروجیکٹوں کی چوری کو روک دے گا، کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت فراہم کرے گا اور 5 ضمانتوں کے ساتھ آپ کی زندگی میں خوشحالی لائے گا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ دوسرے مرحلے کے تحت آج 20 نومبر مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں اور جھارکھنڈ کی 38 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔
تمام پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی ہیں کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے پرجوش ہیں۔
ساتھ ہی دونوں ریاستوں کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس دن یہ واضح ہو جائے گا کہ ریاست میں کس کی حکومت بننے جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…