گوہاٹی کرائم برانچ نے معروف صحافی اور یوٹیوبر ابھیسار شرما کے خلاف ایک مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایف آئی آر ایک مقامی شہری الوک بروآ کی شکایت پر درج کی گئی، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ شرما نے یوٹیوب پر ایک ایسا ویڈیو شائع کیا جس میں آسام اور مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر بھارتیہ نیاے سنہتا 2023 (BNS) کی دفعات 152 (بغاوت)، 195 اور 196 کے تحت درج کی گئی ہے۔ شکایت کنندہ الوک بروآ نے الزام لگایا ہے کہ ابھیسار شرما نے دانستہ طو رپر بدنیتی کے ساتھ ایک ایسا ویڈیو اپلوڈ کیا جس میں آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما کو فرقہ وارانہ سیاست کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو میں ایسے بیانات شامل ہیں جو نہ صرف عوامی جذبات کو بھڑکاتے ہیں بلکہ منتخب حکومتوں کو بدنام کرنے اور مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایف آئی آر میں درج مواد کے مطابق ابھیسار شرما نے اپنی ویڈیو میں ’’رام راجیہ‘‘ کے اصولوں کا مذاق اڑایا اور آسام کی حکومت کو ’کرپٹ، فرقہ وارانہ اور ناجائز‘ قرار دیا، جو ملک کی سالمیت، اتحاد اور ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق یہ ویڈیو محض سیاسی یا حکومتی پالیسیوں پر تنقید نہیں بلکہ ایک شعوری کوشش ہے کہ جس سے عوام میں حکومت کے خلاف بے اعتمادی پیدا کی جائے اور عوامی نظم و نسق میں خلل ڈالا جائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مکمل متن اور سیاق و سباق کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس معاملے میں مزید قانونی کارروائی زیر غور ہے۔ مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ابھیسار شرما کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باقاعدہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم یہ مقدمہ صحافتی آزادی اور اظہار رائے کی حدود سے متعلق ایک نئی بحث کو جنم دے سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مشترکہ پریس بیان میں وزیراعظم نریندر مودی نے ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان بڑھتے ہوئے…
وزیراعظم نریندر مودی اور سوئٹزرلینڈ کے صدر گائے پارمیلن نے پیر کے روز نئی دہلی…
وزیر خزانہ نے ستمبر 2025 میں نافذ کیے گئے شرحوں کو معقول بنانے کے عمل…
سوئس صدر پارمیلن نے کہا کہ ان کا ہندوستان دورہ دونوں ممالک کے درمیان قائم…
سابق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ لڑکیوں کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ میرا خیال…
ربی شیرگل کے گیتوں میں پنجابی موسیقی کے ساتھ راک، صوفی اور لوک موسیقی کا…