قومی

PM Modi Hails Online Gaming Bill as Social Safeguard: پی ایم مودی نے آنلائن گیمنگ بل کی منظوری کو قرار دیا اہم قدم، کہا-یہ ہمارے معاشرے کو آن لائن منی گیمز کے نقصان دہ اثرات سے بچائے گا

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز آن لائن گیمنگ کے فروغ اور اس کی ضابطہ کاری سے متعلق پارلیمنٹ میں منظور شدہ بل کو معاشرے کے تحفظ کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ انھوں  نے کہا کہ یہ قانون بھارت کو گیمنگ، اختراع اور تخلیقی سرگرمیوں کا عالمی مرکز بنانے کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں پی ایم مودی نے کہا کہ ’’یہ بل، جسے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے منظور کیا ہے، بھارت کو گیمنگ، انوویشن اور تخلیق کا مرکز بنانے کے ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ای-اسپورٹس اور آن لائن سوشل گیمز کو فروغ دے گا اور ساتھ ہی معاشرے کو آن لائن پیسے کے کھیلوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھے گا۔‘‘

واضح رہے کہ یہ بل جمعرات کو راجیہ سبھا میں منظور ہوا، جہاں اس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی بھی دیکھنے میں آئی۔ قبل ازیں اسے لوک سبھا میں پہلے ہی منظور کیا جا چکا تھا۔ بل کو مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ایوان بالا میں منظوری کے لیے پیش کیا۔ وزیر کے مطابق اس قانون کے تحت آن لائن گیمنگ کو تین اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے: ای-اسپورٹس، آن لائن سوشل گیمنگ اور آن لائن منی گیمنگ۔ ان میں سے ای-اسپورٹس اور آن لائن سوشل گیمنگ کو فروغ دیا جائے گا، جب کہ آن لائن منی گیمنگ کو عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت ضوابط نافذ کیے جائیں گے۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے بتایا کہ اس بل کی تیاری میں حکومت نے گزشتہ تین سال کے دوران گیمنگ انڈسٹری سے مسلسل مشاورت کی، تاکہ ایک متوازن اور دیرپا پالیسی تشکیل دی جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ جہاں آن لائن گیمنگ کی مثبت جہتوں کو فروغ دیا جائے، وہیں اس کے منفی اور سماجی طور پر نقصان دہ پہلوؤں کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے۔ بل کی منظوری کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 2025 جمعرات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Adani Group Stocks Surge: اڈانی گروپ کی امبوجا سیمنٹ کا 14,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان، پیداوار میں 30 ایم ٹی پی اے کا ہوگا اضافہ

کمپنی کے منصوبے کے مطابق نئے گرائنڈنگ پلانٹس کے ذریعے مغربی خطے میں 15.5 ایم…

4 minutes ago

Join BJP Ahead of 2027 Assembly Polls: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، تین ارکانِ اسمبلی بی جے پی میں شامل

امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…

38 minutes ago

Azam Khan: اعظم خان نے ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، فوری سماعت کی درخواست

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…

1 hour ago

We have to get the Senate: سینیٹ پر قبضہ برقرار رکھنے کے لیے ٹرمپ نے جھونکی پوری طاقت، بولے ’ہمیں ہر حال میں جیتنا ہوگا‘

کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…

3 hours ago

Cyclone Murasu: سائیکلون ’موراسو‘ مچائے گا تباہی، تیز ہواؤں اور سیلاب کا خطرہ، ماہی گیروں کو الرٹ

سمندری طوفان موراسو کے پیش نظر چنئی کے تمام اسکولوں میں پیر کے روز تعطیل…

3 hours ago