قومی

Gurmeet Ram Rahim parole: گرمیت رام رحیم ایک بار پھر سناریا جیل سے باہر، اس بار 21 دن کی ملی فرلو

Gurmeet Ram Rahim parole: ڈیرہ سچا سودا کا سربراہ گرمیت رام رحیم ایک بار پھر فرلو پر جیل سے باہر آ گیا ہے۔ اس بار وہ 21 دن کے لیے جیل سے باہر آیا ہے۔ فرلو پر باہر آنے کے لیے اس نے پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ ڈیرہ سچا سودا کا سربراہ گرمیت رام رحیم کو شام ساڑھے چھ بجے پولیس کی حفاظت میں جیل سے باہر لے جایا گیا۔ وہ اپنا پیرول کا وقت اتر پردیش کے باغپت ضلع میں واقع برناوا آشرم میں گزارے گا۔

اسمبلی انتخابات سے قبل رام رحیم جیل سے باہر

ڈیرہ سچا سودا کا سربراہ گرمیت رام رحیم پہلے بھی چھ بار فرلو پر جیل سے باہر آ چکا ہے۔ آج اسے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان باغپت کے برناوا آشرم لایا گیا۔ گرمیت رام رحیم کے جیل سے باہر آنے کے واقعہ کو ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 سے بھی جوڑا جا رہا ہے۔

ڈیرہ کے پیروکاروں میں خوشی کی لہر

ڈیرہ سربراہ گرمیت سنگھ کے پیروکاروں میں خوشی کی لہر ہے کیونکہ وہ 21 دن کی فرلو پر 7ویں بار روہتک کی سناریا جیل سے باہر آیا ہے۔ بابا رام رحیم سناریا جیل سے سیدھے برناوا آشرم پہنچا ہے، جہاں کئی دنوں سے صفائی کا کام جاری تھا۔

ڈیرہ سربراہ گرمیت سنگھ، جو روہتک کی سناریا جیل میں عصمت دری اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے، کو پہلی بار 17 جون 2022 کو 30 دن کی فرلو ملی تھی۔ اس دوران بھی وہ برناوا آشرم میں مقیم تھا۔ 18 جولائی 2022 کو وہ سناریا جیل گیا۔ اس کے بعد سناریا دوسری بار 15 اکتوبر کو، تیسری بار 21 جنوری 2023 کو، چوتھی بار 3 مارچ کو، پانچویں بار 20 اگست کو اور چھٹی بار 13 دسمبر کو جیل سے باہر آیا۔

یہ بھی پڑھیں- Supreme Court on Muslim Police Officer: کیا داڑھی رکھنے پر مسلمان پولیس اہلکار کو معطل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے؟ آج سپریم کورٹ کرے گا فیصلہ

15 اگست کو ہے سالگرہ

دراصل 15 اگست کو ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت سنگھ کا یوم پیدائش ہے۔ وہ اس بار اپنی سالگرہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے فالوورز کے ساتھ منا سکتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Truck Runs over Students in Pune: پونے میں کالج کے باہر تیز رفتار ٹرک نے طلبہ کو کچلا، تین کی موت، دو شدید زخمی

پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق، تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ٹرک پر قابو…

45 minutes ago

Central Cabinet Approval: وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی 4288 کروڑ روپے کی لاگت سے کامراجار بندرگاہ پر دوسرے کنٹینر ٹرمینل کو منظوری

اس منصوبے کا مقصد چنئی۔اینور کے صنعتی اور اقتصادی خطے کے علاوہ جنوبی ہندوستان کے…

1 hour ago

’’ہمیں گمراہ نہ کریں‘‘، مسافرخانہ معاملے میں ہائی کورٹ کی درخواست گزاروں کوپھٹکار، نماز پڑھنے کی مانگ رہے تھے اجازت

مسافر خانہ میں نماز ادا کرنے کی اجازت دینے کی درخواست ہائی کورٹ نے مسترد…

2 hours ago