قومی

گجرات میں خوشی کے درمیان عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، ایم ایل اے امیش مکوانا نے کیجریوال کو خط لکھ کردے دیا استعفیٰ

 گجرات کے وسابدر اسمبلی سیٹ پر جیت کے بعد سے عام آدمی پارٹی جشن منا رہی ہے۔ اس درمیان بوٹاد سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امیش مکوانا نے اسمبلی میں چیف وہپ عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے جوائنٹ سکریٹری عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں رہیں گے اوراسمبلی کی رکنیت نہیں چھوڑیں گے۔ مکوانا نے کہا کہ پارٹی نے اپنے نظریات کوچھوڑ دیا ہے، اس لئے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اور پارٹی کنوینراروند کیجریوال کو خط لکھا ہے۔

رکن اسمبلی نے خط میں کیا لکھا؟

اروند کیجریوال کو بھیجے گئے خط میں امیش مکوانا نے کہا کہ جے بھارت، ساتھ میں مطلع کرتا ہوں کہ میں عام آدمی پارٹی میں نیشنل جوائنٹ سکریٹری کے عہدے پرڈھائی سال سے خدمت کررہا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی گجرات اسمبلی میں عام آدمی پارٹی کے چیف وہپ کے طورپرخدمت کررہا ہوں۔ فی الحال میری سماجی خدمات کم ہونے سے، میں عام آدمی پارٹی کے تمام عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ایک کارکن کے طورپرپارٹی کا کام کروں گا۔ مجھے سبھی عہدے پراورذمہ داری سے آزاد کرنے کے لئے میری آپ سے گزارش ہے۔

کانگریس اور بی جے پی پر تنقید

امیش مکوانا نے پریس کانفرنس میں کہا، ”گجرات کی سیاست میں گزشتہ کئی سالوں سے ذات پات کے نظریے کا اثر بڑھ رہا ہے۔ بی جے پی، کانگریس یا دیگرکسی بھی پارٹی میں یہی صورتحال ہے۔ میں نے 2020 سے پہلے بی جے پی چھوڑ کرعام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 2022 میں بوٹاد سے الیکشن لڑا اوررکن اسمبلی بنا، پھرچیف وہپ بھی بنا۔”

عام آدمی پارٹی میں بھی بھید بھاؤ

انہوں نے کہا، ”بی جے پی نے آج تک کولی سماج کے کسی بھی نمائندے کونہ تووزیراعلیٰ بنایا ہے اورنہ ہی ریاستی صدر۔ کانگریس اقتدار سے باہرہونے کے باوجود پسماندہ طبقات کی آوازنہیں بن سکی۔ اپوزیشن کا رول نبھانے میں بھی کانگریس کمزور ثابت ہوئی ہے۔” میں 2027 کے الیکشن میں پسماندہ طبقات کے لوگوں سے تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لوں گا کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ نئی پارٹی بناؤں گا یا نہیں، اس کے بارے میں بعد میں جانکاری دوں گا۔ گجرات کے ضمنی انتخاب میں بھی عام آدمی پارٹی میں بھید بھاؤ کی حکمت عملی دیکھنے کو ملی۔

دلت امیدوارکونظرانداز کرنے کا الزام

 پاٹیدارلیڈرگوپال اٹالیا کوجتانے کے لئے پارٹی نے پوری طاقت جھونک دی، جبکہ کڈی سیٹ پردلت امیدوارکوپارٹی نے کوئی مدد نہیں دی، اسے لون لے کرالیکشن لڑنا پڑا۔ حال ہی میں گجرات کے وسابدراورکڈی سیٹ پرضمنی الیکشن ہوئے۔ وسابدرسے عام آدمی پارٹی کے امیدوار نے جیت درج کی۔ وہیں کڈی میں عام آدمی پارٹی تیسرے نمبرپررہی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago