قومی

Priyanka Gandhi alleged Govt: ’’حکومت ایوان کو چلنے نہیں دینا چاہتی‘‘ پرینکا گاندھی نے مرکزی حکومت پر لگایا بڑا الزام

نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کی غیر شائع شدہ یادداشت (میموائر) کا حوالہ دینے کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا، جس کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ حکومت جان بوجھ کر پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈال رہی ہے اور اسپیکر اور پارلیمنٹ کی توہین کر رہی ہے۔

نشی کانت دوبے کو ہنگامہ کرانے کے لیے آگے کیا جاتا ہے

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے کہا: ’’نشی کانت جی کو تبھی آگے لایا جاتا ہے جب حکومت ایوان میں خلل پیدا کرنا چاہتی ہے۔ حکومت ایک رکن کو شائع شدہ کتاب سے حوالہ دینے کی اجازت نہیں دیتی، جبکہ بی جے پی کے رکن نشی کانت دوبے چھ کتابیں لے کر آتے ہیں اور ان سے حوالے دیتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ: ’’یہ حکومت دکھانا چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ میں صرف انہی کی مرضی چلے گی۔ یہ اسپیکر اور پارلیمنٹ دونوں کی توہین ہے۔ اپوزیشن لیڈر کوئی ایک شخص نہیں بلکہ پوری اپوزیشن کی نمائندگی کرتا ہے۔‘‘

نہرو کا نام لے کر عوام کی توجہ بھٹکائی جا رہی ہے

پرینکا گاندھی نے کہا کہ حکومت بار بار پنڈت نہرو کا نام لے کر عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’اندرا گاندھی نے کبھی فیصلہ لینے سے پیچھے قدم نہیں کھینچا۔ ملک اس طرح نہیں چلایا جاتا۔ آج جو کچھ ہوا، اس کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ ایوان میں صرف حکومت کی مرضی چلے گی اور اپوزیشن لیڈر کو بولنے نہیں دیا جائے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب حکومت خود نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ چلے۔‘‘

میموائر بھارت میں شائع ہونے نہیں دی جا رہی

ادھر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل ایم ایم نرونے کی یادداشت بھارت میں شائع ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پارلیمنٹ احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا: ’’یہ کتاب بیرون ملک دستیاب ہے، غالباً وہیں شائع ہوئی ہے۔ حکومت اسے یہاں شائع ہونے کی اجازت نہیں دے رہی۔ جو کتاب میں آج ساتھ لایا ہوں، آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ وہ کہاں سے آئی ہے۔‘‘ انہوں نے چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی سے متعلق جنرل نرونے کی یادداشت کا دوبارہ حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ملک کی قیادت سے متعلق اہم باتیں لکھی گئی ہیں۔

بھارت ایکسپسریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

3 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

3 hours ago