رائٹرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر اکاؤنٹ کی بندش کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز یا رائٹرز ورلڈ کو بلاک کرنے کا کوئی نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق حکومت کا کسی بھی بین الاقوامی نیوز ایجنسی کو بلاک کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔
رائٹرز کو ان بلاک کروانے کے لیے سختی کی گئی: حکومت
بھارتی حکومت نے کہا کہ جیسے ہی رائٹرز کے X ہینڈلز بلاک ہوئے، ہم نے 5 جولائی 2025 کی رات سے X کے ساتھ رابطہ کیا اور ان سے فوری طور پر رائٹرز کو ان بلاک کرنے کو کہا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے معاملے میں سختی بھی برتی، لیکن X نے تکنیکی امور کا سہارا لیتے ہوئے 21 گھنٹے تک تاخیر کی۔
X نے تکنیکی تاخیری حربے اپنائے، ہر گھنٹے فالو اپ کے بعد ہوا ان بلاک
حکومت کے مطابق، X پلیٹ فارم نے یو آر ایل کو ان بلاک کرنے کے عمل کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار بنایا۔ تاہم، حکومت کے مسلسل فالو اپ اور دباؤ کے بعد بالآخر 6 جولائی 2025 کی رات 9 بجے کے بعد رائٹرز اور دیگر یو آر ایل کو ان بلاک کر دیا گیا۔
3 جولائی کو 2,355 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم ملا
X کی گلوبل افیئرز ٹیم نے الزام لگایا تھا کہ بھارت حکومت نے 3 جولائی کو 2,355 اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کا حکم دیا، جن میں @Reuters اور @ReutersWorld جیسے عالمی ادارے شامل تھے۔ کمپنی کے مطابق یہ حکم آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 69A کے تحت دیا گیا تھا، اور عمل نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کا امکان تھا۔
رائٹرز کو بلاک کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا
بھارتی حکومت نے 6 جولائی کو ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ رائٹرز کے X اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کے سلسلے میں کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ اسی بیان کے بعد X کی مالک کمپنی، ایلون مسک کی سربراہی میں، ایک اور وضاحتی بیان سامنے آیا جس میں حکومت پر الزامات لگائے گئے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اداکارہ نے نانا پاٹیکر پر لگائے گئے اپنے الزامات پر قائم رہنے کی بات کہی،…
مدورانتکم اور دھاراپورم دونوں اسمبلی سیٹوں پر ٹی وی کے امیدوار آگے، مئی میں حکومت…
پونے کے فارم ہاؤس میں اداکار کی آخری رسومات ادا کی گئیں، ترنگے میں لپٹے…
راہل گاندھی نے ایلون مسک کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’ایلون، بھارت…
ابھجیت دیپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرکے بنگلورو میں ملنے والی…
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…