بہارکی راجدھانی پٹنہ میں 4 جولائی کوہوئے مشہورتاجرگوپال کھیمکا قتل کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک 5 ملزمین کوگرفتارکیا ہے اور 14 کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے منگل کواس معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی جانچ میں پورا معاملہ زمین تنازعہ سے جڑا ہوا ہے، جس میں اہم ملزم اشوک ساؤ ہے۔ اشوک نے ہی گوپال کھیمکا کے قتل کے لئے سپاری دی تھی، جس کے بعد تین شوٹروں نے مل کراس قتل سانحہ کوانجام دیا تھا۔
ڈی جی پی ونے کمارنے پریس کانفرنس میں بہارکے اس ہائی پروفائل قتل سانحہ کا انکشاف کیا ہے۔ پٹنہ ایس ایس پی کارتکیہ شرما نے بتایا کہ جائے حادثہ پرلگے سی سی ٹی وی کیمرے کوکھنگال کرملزمین کی پہچان کی گئی اورانہیں گرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بائیک کی پہچان کے بعد شوٹرامیش یادوکوگرفتارکیا تھا۔ اس کے پاس سے ہتھیاربھی برآمد کیا گیا ہے اور59 راؤنڈ گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
جب امیش یادوسے سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تواشوک ساؤکا نام سامنے آیا۔ جانچ کے مطابق، اشوک ساؤ نے ہی امیش کو 4 لاکھ روپئے کی سپاری دی تھی، جس میں اس نے ایڈوانس میں 50 ہزارروپئے دیئے تھے۔ امیش نے بتایا کہ اشوک ساہو نے ہی راج کو ہتھیار دیئے تھے۔ اسی نے شوٹروں کوگوپال کھیمک کی پورے روزمرہ کے معمولات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ پولیس نے جب اس جانکاری پر ردعمل لیا اوراشوک ساؤکے گھرپہنچے تووہاں پرپستول اور بڑی تعداد میں زمین کے کاغذات ملے۔
زمینی تنازعہ میں ہوا قتل
اتر پردیش میں 2027 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے…
گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران بناس کانٹھا ضلع میں 407.56 کروڑ روپے کی…
مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…
نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…
سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…