قومی

Justice Varma’s transfer: حکومت نے جسٹس ورما کے الہ آباد ہائی کورٹ تبادلے کا نوٹفکیشن جاری کیا

جج یشونت ورما کے گھر نقدی ملنے کو لے کر جاری تنازعے کے درمیان حکومت نے جمعہ کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کا ان کے ’’پیرنٹ ہائی کورٹ‘‘ الہ آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ وزارت قانون نے جج کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ کالجیم نے پیر کے روز ان کے تبادلے کی سفارش کی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا تھا کہ اس تبادلے کو جسٹس ورما کے گھر نقدی ملنے کے معاملے سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ اس معاملے کے لیے اندرونی تحقیقات جاری ہیں۔

پیر کو سپریم کورٹ کی ایک قرارداد میں کہا گیا تھا کہ ’’سپریم کورٹ کالجیم نے 20 اور 24 مارچ 2025 کو ہونے والی اپنی میٹنگوں میں دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس یشونت ورما کو الہ آباد کی ہائی کورٹ آف جوڈیکیچر میں واپس بھیجنے کی سفارش کی ہے۔‘‘ 21 مارچ کو سپریم کورٹ نے کہا کہ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیا نے جسٹس ورما کے خلاف اندرون خانہ انکوائری شروع کی تھی اور ان کے تبادلے کی تجویز کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جسٹس اپادھیائے نے کہا کہ 20 مارچ کو سپریم کورٹ کے کالجیم کی میٹنگ سے پہلے ہی انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 14 مارچ کی رات تقریباً 11.35 بجے ورما کی لوٹینس دہلی کی رہائش گاہ میں آگ لگنے کے بعد مبینہ نقدی ملی تھی۔ اس کے بعد سی جے آئی سنجیو کھنہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کالجیم اور دہلی ہائی کورٹ نے کئی ہدایات جاری کیں، جس میں جسٹس ورما سے عدالتی کام واپس لینا بھی شامل ہے۔ تاہم جسٹس ورما نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ نقدی ان کی یا ان کے خاندان میں سے کسی نے نہیں رکھی تھی۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ انھیں پھنسانے اور بدنام کرنے کی ایک سازش ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Delhi Airport to Launch Full Body Scanner Trials: دہلی ہوائی اڈہ پر فُل باڈی اسکینر ٹرائل، مسافروں کو ہوگا یہ بڑا فائدہ

یہ جدید اسکینرز دھماکہ خیز مواد سمیت دھاتی اور غیر دھاتی خطرات کا پتہ لگاتے…

3 minutes ago

Waqf (Amendment) Act, 2025: جھارکھنڈ میں وقف بل نافذ نہیں ہونے دیں گے، وزیر صحت عرفان انصاری کا اعلان

عرفان انصاری نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ…

20 minutes ago

Meitei, Kuki-Zo peace talks: میتئی اور کوکی-زو تنظیموں کے درمیان امن مذاکرات بغیر کسی حل کے ختم، حکومت نے پیش کیں اہم تجاویز

وزارت داخلہ نے ہفتہ کو نئی دہلی میں میتئی اور کوکی-زو تنظیموں کے نمائندوں کے…

30 minutes ago

Kohli on his relationship with Rohit: روہت کے ساتھ اپنے تعلقات پر کوہلی نے کہا، ’’ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا اعتماد کا عنصر ہے‘‘

گزشتہ برسوں کے دوران، کوہلی اور روہت نے ہندوستان کے لیے کئی میچ جیتے ہیں…

38 minutes ago

Fleming clarifies speculation of Dhoni’s retirement: دھونی کے ریٹائرمنٹ کی قیاس آرائی، چنئی کے ہیڈ کوچ فلیمنگ نے کی وضاحت

چیپک اسٹیڈیم میں مہندر سنگھ دھونی کے والد اور والدہ کے میچ دیکھنے پہنچنے کے…

47 minutes ago