قومی

Girdhari Lal Sahu Controversial Remark: بہار میں 25 ہزار میں لڑکیاں مل جاتی ہیں، وزیر ریکھا آریہ کے شوہر کے بیان پر سیاسی ہنگامہ،ویڈیو وائرل

اتراکھنڈ میں خواتین کو بااختیار بنانے کی وزیر ریکھا آریہ کے شوہر گردھاری لال ساہو کا ایک متنازع بیان سیاسی طوفان بن گیا ہے۔ اس بیان کے بعد ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے اور یہ معاملہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے نیا سیاسی بحران بنتا دکھائی دے رہا ہے، جب کہ کانگریس کو حکومت پر سخت حملہ کرنے کا موقع مل گیا ہے۔یہ معاملہ سومیشور اسمبلی حلقے کے شیتلاکھیت منڈل کا بتایا جا رہا ہے، جہاں بی جے پی کارکنوں کی ایک میٹنگ کے دوران گردھاری لال ساہو نے مبینہ طور پر خواتین کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں وزیر کے شوہر ایک غیر شادی شدہ کارکن سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہتے نظر آ رہے ہیں کہ لڑکیوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور بہار میں 20 سے 25 ہزار روپے میں شادی کے لیے لڑکیاں مل جاتی ہیں۔ اگرچہ اس ویڈیو کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے، مگر اس کے سامنے آنے کے بعد سیاسی ماحول خاصا گرم ہو گیا ہے۔

کانگریس نے اس بیان کو خواتین کی عزت و وقار کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔ کانگریس کی ریاستی صدر جوتی روتیلا نے اسے انتہائی شرمناک بتاتے ہوئے وزیر ریکھا آریہ کی اخلاقی ذمہ داری پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے وزیر اور ان کے شوہر سے عوامی طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ جس حکومت میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری سنبھالنے والی وزیر کے گھرانے سے اس طرح کے بیانات سامنے آئیں، وہ نہایت افسوسناک ہے۔قابل ذکر ہے کہ گردھاری لال ساہو کا نام پہلے بھی کئی تنازعات میں آ چکا ہے۔ ان پر ڈبل مرڈر
کیس میں نام آنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان پر یہ سنگین الزام بھی عائد ہو چکا ہے کہ انہوں نے اپنے نوکر کی کڈنی دھوکے سے نکلوا کر اپنی دوسری بیوی بیجینتی مالا ساہو کا ٹرانسپلانٹ کرایا۔

وزیر کے شوہر خواتین کی قیمت لگا رہے ہیں، بی جے پی معافی مانگے: آر جے ڈی

آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ اتراکھنڈ حکومت میں ایک وزیر کا شوہر خواتین کی توہین کر رہا ہے اور اس کی قیمت لگارہا ہے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بی جے پی کو اس کے لیے معافی مانگنی چاہیے۔ جب کہ بہار میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے 10 ہزار روپے دیے گئے، خود بی جے پی ان کی توہین کر رہی ہے۔

الزام لگانے والے نوکر نریش چندر گنگوار کا دعویٰ ہے کہ جون 2015 میں مدد کے بہانے اسے سری لنکا لے جایا گیا، جہاں کولمبو کے ایک اسپتال میں اس کی کڈنی نکال لی گئی۔ نریش کے مطابق دباؤ کے باعث وہ ابتدا میں خاموش رہا، بعد میں اس نے نینی تال کے اس وقت کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے پورے معاملے کی شکایت کی۔فی الحال تازہ بیان کو لے کر سیاسی گھمسان تیز ہے اور بی جے پی پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے، جب کہ کانگریس نے اپنے حملے مزید تیز کر دیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Moody’s India GDP Forecast: جی 20 ممالک میں بھارت سب سے آگے، موڈیز نے جی ڈی پی شرح نمو کا اندازہ بڑھا کر 7 فیصد کیوں کیا؟

موڈیز کا نیا اندازہ کئی دیگر بڑی مالیاتی ایجنسیوں اور اداروں کے مقابلے میں زیادہ…

11 minutes ago

US-Greenland: گرین لینڈ پر امریکا کا قبضہ ، ٹرمپ کے دھورے  خواب ہوئے پورے، روس اور چین کو بڑے جھٹکے

امریکی حکام کے مطابق روس اور چین جیسے ممالک کی گرین لینڈ میں حساس سرمایہ…

1 hour ago

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

2 hours ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

3 hours ago

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

11 hours ago