قومی

Katni Road Accident: مدھیہ پردیش کے کٹنی میں تیز رفتار پک اپ کا قہر، معصوم بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو کچلا

مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع سے ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ سامنے آیا ہے، گھر لوٹ رہے ایک ہی خاندان کو ہمیشہ کے لیے اجاڑ دیا۔ جمعرات کی رات ریٹھی تھانہ علاقے میں ہیراپور اور بڑگاؤں کے درمیان ایک تیز رفتار پک اپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو زبردست ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں ڈھائی سال کی ایک معصوم بچی بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ خاندان پنا ضلع کے بگوار گاؤں کا رہنے والا تھا اور مزدوری کر کے اپنا گزر بسر کرتا تھا۔ یہ لوگ کٹنی کے برجّی گاؤں میں کام ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گاؤں واپس لوٹ رہے تھے۔ رات تقریباً 9 بجے سڑک سنسان تھی اور خاندان جلدی گھر پہنچنا چاہتا تھا، مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ دموں کی سمت سے آ رہا ٹماٹروں سے لدا ایک پک اپ ان کی زندگی کا آخری سفر ثابت ہوگا۔

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق پک اپ کی رفتار انتہائی تیز تھی، جس پر ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور سامنے سے آ رہی موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں انو بسور (32)، ونود بسور (30) اور انو کی گود میں بیٹھی ڈھائی سال کی ننھی بھارتی کی موقع پر ہی دردناک موت ہو گئی۔

حادثے کے بعد سڑک پر خون اور چیخ و پکار کا منظر تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریٹھی تھانہ انچارج محمد شاہد اور سلیا چوکی انچارج ونود پانڈے پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے دیکھا کہ چوتھا نوجوان پریم لال بسور (32) ابھی زندہ تھا، جسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ریٹھی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا، مگر اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اسے بھی مردہ قرار دے دیا۔

اس ہولناک حادثے کے بعد پک اپ ڈرائیور انسانیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے گاڑی موقع پر چھوڑ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔ پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پک اپ گاڑی کو ضبط کر لیا ہے، جب کہ مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

50 seconds ago

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

39 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago