مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں مسلسل بی جے پی لیڈران کے نشانے پر ہیں۔ اب مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ان کا موازنہ شمالی کوریا کے آمر کم جونگ سے کیا ہے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ اب تک پوری دنیا میں ایک ہی آمر تھا، کم جونگ، لیکن اب ممتا بنرجی دوسری تانا شاہ بن گئی ہیں۔
گری راج سنگھ نے کہا، بنگال میں ممتا بنرجی ایک ڈکٹیٹر کے روپ میں ہیں۔ ممتا بنرجی کی حکومت غنڈوں کی سربراہی میں حکومت ہے۔ ریاست میں مجرم ٹی ایم سی کے کارکن ہیں۔ عورت ہونے کے باوجود ممتا بنرجی کو شرم نہیں آتی۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی کوبنایا تنقید کا نشانہ ۔
اس سے قبل بدھ کو بی جے پی نے کولکتہ عصمت دری معاملے کو لے کر بنگال بند کی کال دی تھی۔ اس کو لے کر ممتا بنرجی بی جے پی پربرہم ہوگئیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کوئی بنگال میں آگ لگانے کی کوشش کرے گا تو ہر جگہ آگ لگ جائے گی۔ انہوں نے کہا، “کچھ لوگ سوچ رہے ہیں کہ یہ بنگلہ دیش ہے، مجھے بنگلہ دیش پسند ہے، وہاں کے لوگ ہماری طرح بات کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش اور بنگال کا کلچر ایک ہی ہے، لیکن یاد رکھیں کہ بنگلہ دیش ایک الگ ملک ہے اور ہندوستان الگ ملک ہے۔ مودی بابو، آپ بنگال کو آگ لگا دیں گے تو نہ اتر پردیش اور نہ دہلی میں بیٹھ سکیں گے۔
ممتا بنرجی نے ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی۔
ممتا بنرجی نے کہا، میں احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی درخواست کرتی ہوں۔ ہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ بی جے پی اے آئی کے ذریعے بڑے پیمانے پر سائبر کرائم میں مصروف ہے، جس کی وجہ سے سماجی انتشار پھیل رہا ہے۔ بی جے پی کے بند کا مقصد بنگال کو بدنام کرنا ہے۔ وہ آر جی کار ہسپتال عصمت دری اور قتل کیس کی تحقیقات کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کر رہی ہے۔
ڈاکٹروں نے ممتا کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
مغربی بنگال میں بدھ کے روز مشتعل جونیئر ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی کام پر واپس آنے کی اپیل کو مسترد کر دیا۔ ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے مبینہ واقعہ کے خلاف ریاست کے جونیئر ڈاکٹرس گزشتہ 20 دنوں سے کام بند کرکے ہڑتال پر ہیں۔ مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹرس فورم کے ایک رکن نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپنا احتجاج واپس نہیں لیں گے جب تک ان کے تمام مطالبات بشمول آر جی کار اسپتال کی متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو انصاف نہیں مل جاتا۔
بھارت ایکسپریس–
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…