قومی

Ghulam Nabi Azad: تلوار کے زور پر نہیں، اسلام پیار و محبت کے پیغام سے آیا، غلام نبی آزاد نے ہندوستان کے مسلمان ہندو ہیں کے بیان پر کیا واضح

Ghulam Nabi Azad: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے ہندو مذہب چھوڑ کر مسلمان ہونے کے بیان پر وضاحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیان پر مشتمل ویڈیو آدھی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں میں کنفیوژن پھیل گئی، جب کہ ان کا ایک ہی نکتہ تھا کہ زیادہ تر مسلمان ہندوستانی ہیں، بہت کم وہ ہیں جو باہر سے آئے ہیں۔ اسلام کبھی تلوار کے زور پر نہیں آیا بلکہ پیار و محبت کے پیغام کے ذریعے آیا ہے۔

” قدیم ترین ہے ہندو ازم”

غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ میں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ ہمارے ملک میں ہندو مذہب بہت پرانا ہے اور یہ سچ ہے کیونکہ اسلام نے ہمارے ملک میں جنم نہیں لیا۔ صرف یہاں اس کی توسیع ہوئی ہے۔ اسلام جس طرح آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیلا، لیکن یہ چیز درج نہیں ہوئی۔

” قیامت تک قائم رہے گا اسلام”

سابق مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم اسلام کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پتہ چلے گا کہ اس کی ابتدا حضرت آدم کے زمانے سے ہوئی تھی۔ وہ اللہ کے بنائے ہوئے پہلے انسان تھے۔ اس وقت سے قیامت تک اسلام زندہ رہے گا۔

غلام نبی آزاد کی ویڈیو ہوئی وائرل

دراصل غلام نبی آزاد کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا۔ جس میں آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ ہندو مذہب اسلام سے قدیم ہے اور تمام مسلمان پہلے ہندو تھے۔ غلام نبی آزاد کا یہ ویڈیو 9 اگست کا ہے جب وہ ڈوڈہ ضلع گئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام خود 1500 سال پہلے  آیا تھا۔ ہندوستان میں کوئی مسلمان باہر کا نہیں ہے۔ وہ اس ملک کا رہنے والا ہے۔ ہندوستان کے مسلمان اصل میں ہندو تھے جنہوں نے بعد میں مذہب تبدیل کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi In Ladakh: ‘یہاں لوگ کہتے ہیں کہ چینی فوج داخل ہوئی ہے، کسی سے بھی پوچھیں’، لداخ میں راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ

فاروق عبداللہ نے کیا جوابی حملہ

دوسری جانب غلام نبی آزاد کے بیان پر فاروق عبداللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں لوگوں کو اسلام قبول کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اس وقت ہندو نظام میں لوگ اعلیٰ اور ادنیٰ برہمنوں میں بٹے ہوئے تھے۔ جو لوگ ادنیٰ تھے انہیں مندروں میں جانے سے منع کیا گیا۔ بالکل ایسا ہی آج دلتوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اسی لیے جب لوگوں نے دیکھا کہ اسلام میں ایسا کوئی نظام نہیں ہے تو لوگ اسلام کی طرف متوجہ ہوئے، جو مسلمان ہو جاتا ہے وہ واپس نہیں جاتا، یہی تاریخ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

27 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

28 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago