غلام نبی آزاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ لوک سبھا کا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس سے پہلے ان کی اپنی پارٹی ڈی پی اے پی (ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی) نے انہیں اننت ناگ بارہمولہ سیٹ سے امیدوار بنایا تھا، جہاں سے اب انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔غلام نبی آزاد نے اننت ناگ میں پارٹی میٹنگ میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا۔ اب اس سیٹ پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوگا۔ بی جے پی نے ابھی تک یہاں اپنے کارڈ نہیں کھولے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں میں کہا کہ بی جے پی کو کشمیر میں کوئی جلدی نہیں ہے۔
بی جے پی کو شکست کا ڈر
بی جے پی کے امیدوار کھڑا نہ کرنے پر جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور بارہمولہ سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو کشمیر میں اپنی شکست کا احساس ہے، اس لیے وہ مقابلہ نہیں کر رہی ہے۔ کچھ دن پہلے عمر عبداللہ نے بی جے پی پر حملہ کیا اور اس پر ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ‘تباہ’ کرنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد کی قیادت میں ڈی پی اے پی جموں و کشمیر میں سیکولر ووٹوں کو تقسیم کرنے میں بی جے پی کی مدد کر رہی ہے۔ عمرعبداللہ نے جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں انڈیا بلاک کے امیدوار چودھری لال سنگھ کی مہم کے لیے روڈ شو میں حصہ لیا۔غلام نبی آزاد جن کا شمار کبھی کانگریس کے طاقتور ترین لیڈروں میں ہوتا تھا، 2005 سے 2008 تک جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ بھی رہے۔ 26 اگست 2022 کو انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے مہینوں بعد انہوں نے جموں کشمیر میں اپنی الگ نئی پارٹی کا اعلان کردیا جس میں کانگریس کے کئی سینئر رہنماوں نے کانگریس چھوڑ کرشمولیت اختیار کی اور غلام نبی آزاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، البتہ وقت کے ساتھ ساتھ غلام نبی آزاد کی پارٹی بہت کمزور ہوگئی اور آج عالم یہ ہے کہ وہ خود اپنی سیٹ سے اس قدر خائف ہیں کہ انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…