Ghosi Bypoll Result 2023: گھوسی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے نتائج کے حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ اس ضمنی الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار سدھاکر سنگھ کو شاندار جیت حاصل ہوئی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے امیدوار نے بی جے پی امیدوار 42,759 ووٹوں سے ہرایا ہے۔ اس ضمنی الکیشن میں سماجوادی پارٹی کے امیدوار سدھاکر سنگھ کو کل 1,24,427 ووٹ ملے ہیں۔ وہیں بی جے پی کے امیدوار دارا سنگھ چوہان کو کل 81,668 ووٹ ملے۔
گھوسی اسمبلی سیٹ پربی جے پی امیدوار دارا سنگھ چوہان کو رائے دہندگان نے مسترد کردیا ہے۔ اگرگنتی کے راؤنڈ کی بات کریں تو 33 راؤنڈ تک ووٹوں کی گنتی ہوئی۔ پہلی بار ساتویں راؤنڈ میں جاکر دارا سنگھ چوہان کو سدھاکرسنگھ سے زیادہ ووٹ ملے۔ آٹھویں راؤنڈ میں بھی انہیں سدھاکرسنگھ سے زیادہ ووٹ ملے، لیکن وہ ہمیشہ سدھاکرسنگھ سے پیچھے ہی رہے۔
وہیں اس ضمنی الیکشن میں تیسرے نمبر پر پیس پارٹی کے ثناء اللہ رہے، جنہیں 2570 ووٹ ملے اورجن ادھیکار پارٹی کے امیدوار افروزعالم کو 2100 ووٹ ملے، جو چوتھے مقام پر رہے۔ پانچویں نمبرپرنوٹا رہا، جسے 1725 ووٹ ملے۔ گھوسی ضمنی الیکشن میں کل 10 امیدوار میدان میں تھے۔ بہوجن سماج پارٹی نے ضمنی الیکشن میں اپنا امیدوارنہیں اتارا تھا۔ وہیں کانگریس اور آرایل ڈی نے سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو اپنی حمایت دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کمیونسٹ پارٹیاں بھی سماجوادی پارٹی کے ساتھ تھیں۔ وہیں بی جے پی کو اس ضمنی الیکشن میں اپنا دل (سونے لال)، نربل انڈین شوشت ہمارا عام دل (نشاد) پارٹی اور پہلے سماجوادی پارٹی کے اتحاد میں رہی سہیل دیو سماج پارٹی کی حمایت ملی تھی۔
مئوضلع کے گھوسہ اسمبلی حلقہ میں 50 فیصد سے زیادہ رائے دہندگان نے 5 ستمبر (منگل کے روز) ہوئے ووٹنگ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا، جو اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی تشکیل کے بعد ریاست میں پہلا انتخابی مقابلہ تھا۔ گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات میں 58.59 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، 5 ستمبر کو ضمنی الیکشن کے لئے 50.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔ قابل ذکرہے کہ دارا سنگھ چوہان 2022 اسمبلی انتخابات میں سماجوادی پارٹی کے ٹکٹ پرکامیاب ہوئے تھے، لیکن چند ماہ قبل ہی وہ سماجوادی پارٹی سے استعفیٰ دے کربی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ اس کے بعد یہاں ضمنی الیکشن کرایا گیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ دارا سنگھ چوہان کے پارٹی بدلنے کا سلسلہ چلتا رہا ہے۔ 2022 اسمبلی انتخابات سے قبل ہی وہ سماجوادی پارٹی سے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…