قومی

Heart Attack while Offering Namaz: نماز کے دوران بزرگ کو پڑا دل کا دورہ، چند سیکنڈ میں تھم گئیں سانسیں، ویڈیو وائرل

ان دنوں دل کا دورہ پڑنے یا ہارٹ اٹیک کا معاملہ مسلسل سامنے آنے لگا ہے۔ اسی ضمن میں اترپردیش کےغازی آبادسے بھی ایک ایسا ویڈیو سامنے آیا ہے، جہاں نمازادا کرتے وقت ایک بزرگ کواچانک سے دل کا دورہ پڑا اوران کی دیکھتے ہی دیکھتے انتقال ہوگیا۔ ٹی وی 9 کی خبر کے مطابق، یہ حادثہ غازی آباد کے مراد نگرعلاقے کا ہے۔ یہاں نمازادا کررہے ایک بزرگ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔

جانکاری کے مطابق، مہلوک بزرگ شخص کا نام حاجی حنیف (80 سال) بتایا جا رہا ہے، جوکہ آرمی سے ریٹائرڈ تھے۔ حاجی حنیف آدرش کالونی میں مقیم تھے اورنزدیکی مسجد میں نمازپڑھنے کے لئے گئے ہوئے تھے، تبھی نمازپڑھتے وقت اچانک پیچھے کی طرف گرگئے۔ انہیں گرتا ہوا دیکھ کرمسجد میں موجود کئی لوگ وہاں دوڑکرپہنچے۔ فوراً بزرگ شخص کونزدیکی اسپتال پہنچا گیا، لیکن تب تک کافی دیر ہوچکی تھی۔ ڈاکٹروں نے بزرگ شخص کومردہ قراردیا۔

حالانکہ موت کی وجہ سے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوپائے گی۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے ہی بزرگ شخص کا انتقال ہوا ہے۔ اس طرح اچانک بزرگ کا انتقال ہونا علاقے میں سرخیوں میں وجہ بن گئی ہے اور لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ یہ پورا حادثہ مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی قید ہوئی ہے، جس کا ویڈیوسوشل میڈیا پر جم کروائرل ہوا ہے۔

ورک آؤٹ کرتے ہوئے پڑا دل کا دورہ

واضح رہے کہ وارانسی سے بھی دل کا دورہ پڑنے کی کچھ ایسا ہی حادثہ سانے آیا تھا۔ یہاں چیتن گنج علاقے میں ایک جم میں ورک آؤٹ کر رہے 32 سال کے نوجوان کو پہلے سردرد ہوا۔ پھر وہ بینچ پر بیٹھ گیا، جس کے بعد اچانک نیچے گرگیا۔ آناً فاناً میں اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق پیری علاقے کے رہنے والے 32 سالہ دیپک گپتا باڈی بلڈنگ کیا کرتا تھا۔ ہر روز کی طرح وہ شہر کے سدھ گری باغ علاقے میں واقع ایک جم میں صبح ایکسرسائز کرنے پہنچا۔ ایکسرسائز کے دوران اچانک ان کے سر میں درد ہوا، اس لئے وہ پاس میں ہی ایک بینچ پر بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر تک اس نے اپنا سرپکڑا رکھا۔ پھر بے ہوش ہوکروہ زمین پر گرگیا۔ آس پاس کے لوگوں نے جب دیپک کو زمین پر پڑدیکھا تو وہ دوڑکران کے پاس پہنچے۔ انہوں نے فوراً دیپک کو اسپتال پہنچایا، لیکن ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

15 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago