لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی۔
پورنیہ: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز بہار کے پورنیہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔
راہل گاندھی نے ایک بار پھر ووٹ چوری کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بہار میں لاکھوں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں، اور جن کے ووٹ کاٹے گئے وہ زیادہ تر مہاگٹھ بندھن کے حامی تھے۔ اسی طرح ووٹر لسٹ میں غلط نام جوڑے گئے ہیں۔
راہل گاندھی نے جنریشن زی سے اپیل
انہوں نے جنریشن زی (Gen-Z) سے اپیل کی کہ آپ سب کو پولنگ بوتھ پر چوکس رہنا ہے۔ بی جے پی کے لوگ انتخابات چرانے کی پوری کوشش کریں گے، لیکن بہار کے نوجوانوں اور جنریشن زی کو آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو روکنا ہے جو انتخابات چرانے کی کوشش کریں گے ۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے۔ راہل نے کہا کہ پولنگ بوتھ پر ہمیں ووٹ چوری کرنے والوں کو روکنا ہوگا، یہی ہمارا فرض ہے۔
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ووٹ چوری کے دم پر ہی انتخابات جیت رہے ہیں۔ میں نے ہریانہ کے انتخابات میں جو کچھ دیکھا، ویسا ہی بہار میں بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے نوجوانوں کو اسے روکنا ہوگا۔ بی جے پی ہر جگہ ووٹ چوری کرکے اقتدار حاصل کر رہی ہے، لیکن بہار میں ہم کسی بھی قیمت پر ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔
حکومت بننے کے بعد تعلیم کو ملے گی ترجیح
راہل گاندھی نے وعدہ کیا کہ مہاگٹھ بندھن کی حکومت بننے کے بعد تعلیم کو ترجیح دی جائے گی اور یونیورسٹیوں و کالجوں کی ترقی پر خاص توجہ ہوگی۔ انہوں نے یاد دلایا، ’’یہ وہی بہار ہے جہاں کبھی نالندہ یونیورسٹی ہوا کرتی تھی، جہاں دنیا بھر سے لوگ علم حاصل کرنے آتے تھے۔‘‘
راہل نے پیپر لیک مسئلے پر حکومت کو گھیرا
انہوں نے پیپر لیک کے مسئلے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہا، ’’آج جو نوجوان ایمانداری سے پڑھائی کرتے ہیں، انہیں پیپر لیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ کچھ لوگوں کو پہلے ہی امتحان کا پرچہ مل جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے وعدہ کیا کہ جیسے ہی دہلی میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی، ہم بہار میں بہترین یونیورسٹیاں قائم کریں گے تاکہ نوجوانوں کو باوقار تعلیمی مواقع مل سکیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…