قومی

Strengthening the legal aid delivery machanism: وزیراعظم مودی 8 نومبر کو  ’قانونی معاونت فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے‘ پر قومی کانفرنس کا کریں گے افتتاح

وزیراعظم نریندر مودی 8 نومبر کو شام تقریباً 5 بجے بھارت کی سپریم کورٹ میں ’قانونی معاونت فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے‘پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام کے دوران، وزیراعظم قومی قانونی خدمات اتھارٹی (NALSA) کی جانب سے تیار کردہ کمیونٹی ثالثی تربیتی ماڈیول کا بھی افتتاح کریں گے اور اس موقع پر وہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔دو روزہ کانفرنس، جو قومی قانونی خدمات اتھارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ہے، میں قانونی خدمات کے ڈھانچے کے اہم پہلوؤں پر غور و خوض کیا جائے گا، جیسے کہ قانونی امداد مشاورتی نظام، پینل وکلاء، نیم قانونی رضاکار، مستقل عوامی عدالتیں اور قانونی خدمات اداروں کے مالی انتظامات شامل ہیں۔

کمزور طبقوں کو مفت قانونی امداد دینے کے لیے NLSA کا قیام:

قومی قانونی خدمات اتھارٹی (NLSA) کا قیام 1987 کے قانونی خدمات اتھارٹی (LSA) قانون کے تحت معاشرے کے کمزور طبقوں کو مفت اور مؤثر قانونی خدمات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس میں LSA قانون، 1987 کی دفعہ 12 کے تحت مستفید ہونے والے افراد بھی شامل ہیں، جس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اقتصادی یا دیگر معذوریوں کی وجہ سے کسی شہری کو انصاف حاصل کرنے کے مواقع سے محروم نہ کیا جائے اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے عوامی عدالتوں کا انعقاد کیا جائے۔اس کے علاوہ، NALSA نے روک تھام اور حکمت عملی پر مبنی قانونی خدمات پروگراموں کے لیے مختلف منصوبے بھی تیار کیے ہیں، جو مختلف سطحوں یعنی ریاست، ضلع اور تحصیل سطح پر قانونی خدمات اتھارٹیوں کے ذریعہ نافذ کیے جاتے ہیں۔

2022-25 کے دوران 44 لاکھ افرادنے کیا استعفادہ:

گزشتہ تین سال کے دوران قانونی خدمات اتھارٹیوں کے مختلف پروگراموں کے تحت، 2024-25 میں 16,57,527 افراد کو قانونی امداد اور مشاورت کے ذریعے فائدہ پہنچا۔ 2022 سے 2025 تک کل فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 44,22,460 رہی۔ اس معلومات کا اعلان مرکزی وزیر قانون و انصاف (آزادانہ چارج) ارجن رام میگھوال نے پارلیمنٹ میں کیا تھا۔قانونی خدمات اتھارٹیاں ملک بھر میں بچوں، مزدوروں، آفت زدگان، شیڈول ذات اور قبائل، معذور افراد وغیرہ سے متعلق مختلف قوانین اور منصوبوں کے بارے میں قانونی بیداری پروگرام منعقد کرتی ہیں۔ یہ اتھارٹیاں مختلف قوانین پر آسان زبان میں کتابچے اور پمفلٹ بھی تیار کرتی ہیں، جنہیں عوام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

2 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

3 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

12 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

12 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

12 hours ago