قومی

Gautam Adani: اپنے خاندان کے ساتھ پوری رتھ یاترا میں شریک ہوئے گوتم اڈانی، کہا-یہ میری زندگی کا ناقبل فراموش لمحہ

مشہور صنعت کار اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے اپنے خاندان کے ساتھ اوڈیشہ کے پوری میں جگن ناتھ رتھ یاترا میں شرکت کی۔ یہ تہوار ہندو مذہب کے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے، جس میں ہر سال کروڑوں عقیدت مند بھگوان جگن ناتھ کی زیارت کرنے پوری پہنچتے ہیں۔

گوتم اڈانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر کئی تصویریں شیئر کیں، جس میں وہ روایتی لباس میں اپنی بیوی اور اہل خانہ کے ساتھ اپنے ہاتھوں سے بھگوان کے رتھ کو دیکھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اپنی جذباتی پوسٹ میں گوتم اڈانی نے لکھا کہ’’بھکتوں کے بیچ خود بھگوان کے درشن کرنا عاجزی، سادگی اور ہمدردی کی انتہا ہے۔‘‘ انھوں نے رتھ یاترا کو ایمان، خدمت اور اتحاد کی منفرد مثال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ان کی زندگی کا ایک ناقابل فراموش حصہ بن گیا ہے۔

اس موقع پر اڈانی نے رتھ یاترا کے دوران منعقد کیے گئے بہت بڑے بھنڈارا میں بھی شرکت کی۔ انھوں نے ذاتی طور پر باورچی خانے میں پرساد بنانے اور تقسیم کرنے میں مدد کی۔ تصویروں میں وہ ایک بڑے برتن میں کھانا پکاتے اور روٹیاں بناتے نظر آئے۔ ’’سیوا ہی سادھنا ہے‘‘ کہتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ سماج کی خدمت ہی سچی عبادت ہے۔

انھوں نے اوڈیشہ حکومت، پوری انتظامیہ اور اس تقریب میں شامل ہزاروں کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی انتھک کوششوں کی وجہ سے یہ تاریخی تقریب شاندار اور منظم طریقے سے مکمل ہو سکی۔ اڈانی نے کہا کہ ’’مہا پربھو کا آشیرواد ہمیشہ اوڈیشہ، پورے ہندوستان اور تمام ہندوستانیوں پر قائم رہے۔‘‘

گوتم اڈانی کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ مبذول کروائی۔ ہزاروں لوگوں نے پوسٹ کے نیچے ’’جے جگن ناتھ‘‘ کے نعرے لکھتے ہوئے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ وہیں بہت سے لوگوں نے گوتم اڈانی کی سادگی اور عاجزی کی بھی تعریف کی۔ واضح رہے کہ اس سال 27 جون کو شروع ہونے والی رتھ یاترا میں ہندوستان اور بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مند پوری پہنچے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago