قومی

Gadar 2: ’’دونوں ملکوں میں اتنی محبت ہے لیکن‘‘،پاکستان اور بھارت کے حوالے سے سنی دیول کے بیان پر صارفین نے دیے حیران کن رد عمل

Gadar 2: سنی دیول کی آنے والی فلم غدر 2 اس وقت سرخیوں میں ہے۔ شائقین بھی اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سال 2001 میں ریلیز ہوئی، غدر باکس آفس پر سپر ڈوپر ہٹ رہی۔ اس فلم میں اداکار سنی دیول کی اداکاری اور مکالموں نے مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔ اب اس کا سیکوئل 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہا ہے، لیکن غدر 2 کی ریلیز سے قبل اور ٹریلر کی ریلیز کے وقت فلم کے اداکار سنی دیول نے ہندوستان اور پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے، جس کی وجہ سے وہ سرخیوں میں آگئے ہیں۔

اداکار سے سیاستداں بنے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے اپنی نئی فلم غدر 2 کی تشہیر کے دوران بڑا بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان نفرت کی ذمہ دار سیاست ہے۔

‘دونوں ممالک میں یکساں محبت’

بھارت اور پاکستان کے حوالے سے سنی دیول کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں یکساں پیار ہے۔ سیاست کی وجہ سے نفرت پھیلتی ہے، عوام جھگڑا نہیں چاہتی۔ ایک ٹویٹ میں، بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے لکھا، “ہندوستان اور پاکستان دونوں طرف یکساں محبت ہے۔ یہ ایک سیاسی کھیل ہے جو ان تمام نفرتوں کو جنم دیتا ہے۔ لوگ جھگڑا نہیں چاہتے۔ آخر یہ سب ایک ہی مٹی کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- There is love on both sides India and Pakistan: ہندوستان-پاکستان کیلئے پیار چاہتے ہیں ،یہ سیاسی کھیل ہے جونفرتیں پیدا کرتا ہے: سنی دیول

لوگوں نے کیا مختلف ردعمل کا اظہار

پاکستان اور بھارت کے حوالے سے سنی دیول کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’صحیح کہا کچھ یہاں سے اور کچھ وہاں سے شریف لوگوں میں زہر ملاتے ہیں۔ ہاں پاکستان میں ایسے لوگ زیادہ ہیں اور یہاں کم۔ ساتھ ہی صارف نے لکھا کہ- انہیں بھی لگتا ہے کہ پاکستان بھیجنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ صارف نے یہاں تک کہہ دیا کہ آپ کا پنجاب سے ٹکٹ کٹ گیا کیا؟

زبردست ٹریلر جاری

واضح رہے کہ سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ‘غدر 2’ کا زوردار ٹریلر 26 جولائی کو ممبئی میں ریلیز ہوا تھا۔ اس ٹریلر کے آغاز میں، تارا سنگھ اپنے بیٹے جیتے اور اپنی بیوی سکینہ کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب پاکستان کے لوگ تارا سنگھ سے بدلہ لینے کے لیے اس کے بیٹے کو اسیر کر لیتے ہیں۔ اس کے بعد سنی پاکستان جاتے ہیں اور سب سے بدلہ لیتے ہیں۔ غدر 2 11 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Natural farming: کسانوں کی تقدیر بدل دے گی قدرتی کاشتکاری! مودی حکومت نے ‘نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ’ کو دی منظوری

نیشنل نیچرل فارمنگ مشن کے تحت 10,000 بائیو ان پٹ ریسورس سینٹر قائم کیے جائیں…

27 minutes ago

India’s formal employment: مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی رسمی ملازمتوں کی رفتار رہی برقرار

سال کی پہلی ششماہی میں ہندوستان کی باضابطہ ملازمتوں کی تخلیق نے رفتار برقرار رکھی،…

38 minutes ago

Kia India: کِیا انڈیا نے کی 1 لاکھ CKD یونٹس برآمد، 2030 تک 50 فیصد ترقی کا دیا ہدف

Kia India نے پیر کے روز 2030 تک مکمل طور پر تیار (CKD) گاڑیوں کی…

1 hour ago

Apple India: ایپل نے بھارت میں پیداوار میں نیا ریکارڈ قائم کیا، سات ماہ میں پیداوار 10 ارب ڈالر سے کر گئی تجاوز

2024-25 کے پہلے سات مہینوں میں بھارت میں آئی فون کا پروڈکٹ 10 ارب ڈالر…

2 hours ago

Maruti Suzuki: ماروتی سوزوکی نے ’میک ان انڈیا‘پہل کو بڑھاتے ہوئے 3 ملین برآمدات مکمل کیں

ماروتی سوزوکی نے ایک اور تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے کیونکہ وہ بیرون ممالک…

2 hours ago