-بھارت ایکسپریس
سری نگر: جموں وکشمیر پیر سے سری نگر میں بین الاقوامی سطح کی تین روزہ جی-20 ٹورازم ورکنگ گروپ کی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس میٹنگ سے متعلق پاکستان کی طرف سے پھیلایا جا رہا ہے کہ فرضی پروپیگنڈہ بالکل ناکام رہا اور اس میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے پوری دنیا سے تقریباً 60 غیرملکی نمائندے پیر کے روز سری نگر پہنچے۔
سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اس انعقاد کے میں شرکت کررہے مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کہا کہ سری نگرمیں پیرکے روز شروع ہوئی جی-20 میٹنگ ہندوستان کے لئے جموں وکشمیر کے تبدیل شدہ حالات کو دکھانے کا موقع ہے، جو پہلے پاکستان اسپانسرڈ دہشت گردی کے سائے میں تھا۔
جتیندر سنگھ نے کہا، ’پہلے کشمیر میں جب کوئی بڑا ایونٹ ہوتا تھا تو پاکستان سے ہڑتال کی کال آتی تھی۔ لیکن آج فرق یہ ہے کہ کشمیر میں سب سے کچھ کھلا ہے۔ جی-20 کی میٹنگ نمائندوں کو جموں وکشمیرمیں ہوئی تبدیلی کو خود دیکھنے کے مواقع بھی دے گی اور وہ انٹرنیشنل میڈیا میں پیش کی گئی تصویرسے اس کا موازنہ کرسکیں گے۔‘ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے نوجوان آگے بڑھنے کی سوچ رکھتے ہیں، بہت بلند نظرہیں۔ یہ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے، ایسا ماحول بنائیں کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ نا انصافی نہ کریں۔
ناٹو ناٹو پرجم کرناچے اداکار رام چرن
فلم اداکاراورپروڈیوسر کے رام چرن بھی ایس کے آئی سی سی میں فلم ٹورازم میٹنگ میں شرکت کر رہے ہیں۔ مرکزی وزیرسیاحت جے کرشنا ریڈی اورمرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ مندوبین کے ساتھ ایس کے آئی سی سی پہنچے۔ اس تقریب میں اداکار رام چرن نے سری نگرمیں فلم آرآرآرکے گانے’ناتو ناتو’ کی دھن پررقص بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Actor Ram Charan arrives at Srinagar: فلمی سیاحت پر ہونے والے پروگرام حصہ لینے کے لئے سری نگر پہنچے سینئر اداکار رام چرن
جی-20 میٹنگ کے لئے سب سے اچھی جگہ کشمیر
اس دوران صحافیوں سے بات چیت میں اداکار رام چرن نے کہا، ’ہم کشمیر سے پیار کرتے ہیں۔ یہ کتنی خوبصورت جگہ ہے۔ جی-20 میٹنگ کے لئے انہوں نے سب سے اچھی جگہ کا انتخاب کیا ہے۔‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا، ’کشمیر ایسی جگہ ہے، میں 1986 سے یہاں سے آرہا ہوں، میرے والد نے یہاں گلمرگ اور سون مرگ میں بڑے پیمانے پر شوٹنگ کی۔ میں نے 2016 میں اس آڈیٹوریم میں شوٹنگ کی ہے۔ اس جگہ میں کچھ کرشمائی ہے، یہ کشمیر میں آنے کا ایسا اصلی احساس ہے، یہ ہرکسی کی توجہ مرکوز کرتا ہے۔‘
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…
جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…
سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…