نئی دہلی: دہلی کے وزیر اور عام آدمی پارٹی لیڈر آتشی نے بدھ کے روز کہا کہ جی 20 سمٹ کے پیش نظر دہلی بھر میں تمام اسکول، کالج اور دفاتر 8 ستمبر سے 10 ستمبر تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان اور وفود قومی دارالحکومت دہلی کا دورہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سیکورٹی سخت اور ٹریفک پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
پوری دہلی پر لاگو ہوگا حکم: آتشی
عام آدمی لیڈر اور دہلی کے وزیر برائے تعلیم، پی ڈبلیو ڈی اور ثقافت و سیاحت نے کہا کہ یہ ہدایت نئی دہلی کے علاوہ پوری دہلی پر لاگو ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ کالج ہوں، اسکول ہوں یا دفاتر، وہ سب بند رہیں گے، کیونکہ “لیڈران اور مندوبین دہلی کے مختلف مقامات کا دورہ کریں گے جہاں ان پابندیوں کی ضرورت ہوگی۔
انڈیا گیٹ کرتویہ پتھ کو بنایا گیا کنٹرولڈ زون
بتا دیں کہ دہلی پولیس نے بدھ کے روز لوگوں پر زور دیا کہ وہ جی 20 سمٹ کے پیش نظر پیدل چلنے، سائیکل چلانے اور پکنک کرنے جیسی سرگرمیوں کے لیے انڈیا گیٹ اور کرتویہ پتھ پر نہ جائیں۔ یہ میگا ایونٹ 9 سے 10 ستمبر تک پرگتی میدان میں نو تعمیر شدہ بین الاقوامی کنونشن اور ایگزیبیشن سینٹر- بھارت منڈپم میں منعقد ہونا ہے۔ ایک میڈیا بریفنگ میں، پولیس کے خصوصی کمشنر (ٹریفک) ایس ایس یادو نے کہا کہ چونکہ انڈیا گیٹ کرتویہ پتھ کو “کنٹرولڈ زون نامزد کیا گیا ہے”، اس لیے دہلی پولیس لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران وہ اس علاقے میں چہل قدمی، سائیکلنگ یا پکنک منانے کے لیے نہ جائیں۔
صبح 4 بجے سے ٹرینیں چلانے کی درخواست
انہوں نے کہا، “ہم نے ڈی ایم آر سی (دہلی میٹرو ریل کارپوریشن) سے صبح 4 بجے سے ٹرینیں چلانے کی درخواست کی ہے تاکہ لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔” ڈی ایم آر سی کو لکھے ایک خط میں دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے 8، 9 اور 10 ستمبر کو صبح 4 بجے سے ٹرین سروس شروع کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ سیکورٹی اہلکار وقت پر اپنی ڈیوٹی پوسٹوں پر پہنچ سکیں۔
بدھ کے روز، دہلی میٹرو کے حکام نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے پیش نظر 8، 9 اور 10 ستمبر کو نیٹ ورک کی تمام لائنوں پر ٹرمینل اسٹیشنوں سے صبح 4 بجے سے خدمات شروع ہو جائیں گی۔ پولیس کے خصوصی کمشنر یادو نے یہ بھی کہا کہ ضروری اشیاء کی آن لائن ڈیلیوری کی اجازت ہوگی لیکن کھانے کی ڈیلیوری سروسز نئی دہلی ضلع میں نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ “جی 20 پاس والے میڈیا اہلکار جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں جمع ہوں گے اور انہیں پنڈال تک پہنچا دیا جائے گا۔ میڈیا کی گاڑیوں کو نئی دہلی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔” ٹریفک اور سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر، یادو نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے نیویگیشن ایپ ‘MapmyIndia’ کا استعمال کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…