قومی

G-20 Summit 2023: جی-20 سمٹ میں نئی دہلی کے اعلامیہ کو ملی منظوری، وزیر اعظم مودی نے ادا کیا شکریہ

New Delhi G20 Leaders Summit Declaration: دہلی کے پرگتی میدان کے بھارت منڈپم میں جی-20 سربراہی اجلاس چل رہا ہے۔ اجلاس کے پہلے دن ہفتہ کے روز (9 ستمبر) کو نئی دہلی جی-20 مشترکہ اعلامیہ کو منظوری دی گئی۔ سمٹ کے دوسرے سیشن میں وزیرا عظم نریندر مودی نے اس بارے میں العان کرتے ہوئے جی-20 شیرپاؤں، وزراء اور سبھی افسران کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ “ایک خوشخبری ملی ہے کہ ہماری ٹیم کی مشکل کوششوں اورآپ سب سے تعاون سے جی-20 لیڈرسمٹ کے ڈکلیریشن پر رضابند بنی ہے۔ میری تجویز ہے کہ لیڈران ڈکلریشن کو بھی اپنایا جائے۔ میں بھی اس ڈکلیریشن کو اپنانے کا اعلان کرتا ہوں۔”

ان موضوعات پر مرکوز ہے نئی دہلی جی-20 کا اعلامیہ

اعلامیہ کو منظوری ملنے پرجی-20 شیرپا امیتابھ کانت نے ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کرکے لکھا، “نئی دہلی جی-20 اعلامیہ مضبوط، ٹکاؤ، متوازن اورمجموعی ترقی ایس ڈی جی پر ترقی میں تیزی لانا، پائیدارمستقبل کے لئے گرین ڈیولپمنٹ معاہدہ 21ویں صدی کے لئے کثیرالجہتی اداروں اورکثیرالجہتی کو بحال کرنے پرمرکوزہے۔”

عالمی بائیو فیول اتحاد پر وزیر اعظم کا اعلان

اس دوران پی ایم مودی نے گلوبل بائیوفیول الائنس کے آغازکا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم مودی نے جی-20 سربراہی اجلاس میں کہا کہ ہم ایک عالمی بایوایندھن اتحاد تشکیل دے رہے ہیں اور ہندوستان آپ سب کواس اقدام میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ ہندوستان نے یٹرول میں ایتھنول کی ملاوٹ کو20 فیصد تک لے جانے کے لئےعالمی اقدام کی تجویزپیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  G-20 Summit 2023: وزیر اعظم مودی نے بھارت منڈپم میں جی-20 کے عالمی رہنماؤں کا استقبال کیا، دیکھئے کون کون غیرملکی مہمان رہے شامل

 ترقی یافتہ ممالک سے کی گئی یہ بڑی اپیل

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے ‘جی-20 سیٹلائٹ مشن برائے ماحولیات اورموسمیاتی مشاہدہ’ شروع کرنے کی تجویزپیش کی ہے۔ میں تجویزپیش کرتا ہوں کہ جی-20 ممالک ‘گرین کریڈٹ انیشیٹو’ پرکام شروع کریں۔ ترقی یافتہ ممالک اس میں بہت اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔

  بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

6 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

7 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

8 hours ago