قومی

Funeral of Terrorist: دہشت گردوں کے جنازے میں پاکستانی فوج اور سرکاری حکام کی موجودگی پر بحث گرم، جوڈیا پیرل نے اٹھائے سوالات

پاکستان میں ایک دہشت گرد کے جنازے میں پاکستانی فوجی اور سرکاری اہلکاروں کی موجودگی نے بین الاقوامی سطح پر تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جنازے میں کئی فوجی افسران اور سول ڈریس میں حکومتی نمائندے موجود تھے۔تصویر میں ایک مولوی جنازہ پڑھاتے ہوئے نظر آرہا ہے، جب کہ سامنے دو تابوت رکھے گئے ہیں، جن پر پھول اور کبوتر کی علامت بنی ہوئی ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کو ہوا دی ہے۔
جوڈیا پرل نے سوالات کی برسات کردی

اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے صحافی ڈینیئل پرل کے والد جوڈیا پرل نے 9 مئی 2025 کو ایکس پر تیکھے سوالات اٹھائے۔ انہوں نے لکھا، “میں چاہتا ہوں کہ یہ معزز لوگ ہمیں بتائیں: آپ کس چیز کا ماتم کر رہے ہیں؟ آپ اپنے بچوں کے لیے کیسا رول ماڈل چاہتے ہیں؟ آپ نے اس شخص سے کیا سیکھا؟”جوڈیا پرل کے سوالات نے پاکستانی حکومت اور فوج کی نیتوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارت کا آپریشن سندور
آپ کو بتاتے چلیں کہ 6 مئی کی رات ہندوستان نے آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں جیش محمد کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا تھا۔ اس آپریشن میں دہشت گرد تنظیم کے سربراہ عبدالرؤف اظہر سمیت کئی بڑے دہشت گرد مارے گئے۔ بھارت کی اس کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے لیکن پاکستان میں اس جنازے نے یہ سوال اٹھائے ہیں کہ کیا وہاں دہشت گردی کو اب بھی حکومتی حمایت حاصل ہے؟

Rahmatullah

Recent Posts

Mamata Banerjee’s statement: ابھجیت دیپکے کو حراست میں لیے جانے پر ممتا بنرجی بولیں، ’گھبراؤ مت، ابھی دیدی آپ کے ساتھ ہے‘

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’دہلی پولیس…

11 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: پنجاب میں منشیات اور گینگسٹر ازم پر گھری ’عآپ‘ حکومت، وزیر داخلہ امت شاہ نے قانون و انتظام پر اٹھائے سوالات

پنجاب میں منشیات کے کاروبار، گینگسٹر ازم اور بڑھتے جرائم کو لے کر سیاسی گھمسان…

57 minutes ago

IND vs ZIM Series: صرف 133 رنز کی دوری، ٹوٹ جائے گا دنیا بھر کا ریکارڈ! اسمرتی مندھانا کے تاریخی کارنامے پر سب کی نظریں

بھارتی کپتان اسمرتی مندھانا ٹی 20 انٹرنیشنل میں 5,000 رنز مکمل کرنے سے صرف 133…

58 minutes ago

Bihar MLC Election: پی کے کی انٹری اور اننت سنگھ کی بغاوت، بہار قانون ساز کونسل کی 8 نشستوں پر انتخابات سے پہلے سیاسی ہلچل تیز

پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…

2 hours ago

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

3 hours ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

3 hours ago