قومی

President Murmu Remembered the Freedom Fighters: تقسیم کی تباہی سے اتحاد تک، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے مجاہدینِ آزادی کو کیا یاد

یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ کو صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تحریکِ آزادی کے مجاہدین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر میں شہریوں کے کردار، تقسیمِ ہند کی تباہی، جمہوریت، سماجی انصاف اور گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں ملک میں ہونے والی ترقی کا ذکر کیا۔

تمام ہندوستانی ایک آزاد بھارت کی تقدیر کے معمار بن گئے

صدر مرمو نے کہا، ’’15 اگست 1947 کو بھارت غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہوا۔ تمام ہندوستانی ایک آزاد بھارت کی تقدیر کے معمار بن گئے۔‘‘انہوں نے کہا کہ فرض شناس طلبہ اور اساتذہ، ترقی کے لیے سرگرم سائنس دان اور انجینئر، صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر اور طبی کارکن، محنتی مزدور اور ملک کے کسان اپنی کوششوں سے قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دیگر شعبوں میں سرگرم بے شمار شہری اور آئین میں درج بنیادی فرائض کی پاسداری کرنے والے تمام افراد بھی قومی تعمیر میں اہم شراکت دار ہیں۔ صدر نے سب کی دل سے ستائش کی۔

بھارت جدید ترقی کی راہ پر گامزن ہے

صدر مرمو نے کہا کہ اپنی شاندار وراثت اور تحریکِ آزادی کے نظریات کو اپناتے ہوئے بھارت جدید ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی قیادت میں بے شمار ہندوستانی تحریکِ آزادی سے وابستہ ہوئے۔ باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے سماجی اصلاح اور حب الوطنی کے اعلیٰ نظریات پیش کیے۔ انہوں نے بھارت ماتا کی ان تمام عظیم ہستیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جن کے نظریات پر چلتے ہوئے ملک آزاد ہوا اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھا۔

14 اگست’تقسیم کی ہولناکی کی یاد کا دن

صدر نے کہا کہ آج 14 اگست کو ہم ’تقسیم کی ہولناکی کی یاد کا دن‘ کے طور پر مناتے ہیں۔ فرقہ وارانہ تشدد کے باعث لاکھوں لوگوں کو پناہ گزین بننا پڑا اور تقسیم کی تباہی برداشت کرنی پڑی۔ اس کے باوجود انہوں نے اپنی شناخت نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ جب ہمارا ملک آزاد ہوا تو تقسیم کے سنگین نتائج کے ساتھ ساتھ 550 سے زائد ریاستوں کو نئے آزاد بھارت میں شامل کرنا بھی ایک غیر معمولی چیلنج تھا۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے شاہی نظام کا خاتمہ کرکے ان ریاستوں کو آزاد جمہوری بھارت میں ضم کیا۔صدر مرمو نے کہا کہ جمہوریت کی جنم بھومی بھارت کے باشندوں میں عوامی شراکت داری کا جذبہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔ آج ملک کے شہری اسی جذبے کو نئی توانائی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج عام پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگ مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس سے ان کا یہ یقین مزید مضبوط ہوتا ہے کہ آج کے بھارت میں ہر شخص بڑے خواب دیکھ بھی سکتا ہے اور انہیں پورا بھی کر سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ قانون ساز اداروں میں عوام کی خواہشات اور امنگوں کی ترجمانی کریں۔ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوامی اور قومی مفاد کی پالیسیوں کو عملی شکل دے۔ عدلیہ سے وابستہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث کوئی فرد انصاف سے محروم نہ رہے۔صدر مرمو نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے کچھ زیادہ عرصے میں ملک نے تیز رفتاری سے جامع ترقی کی ہے، وراثت اور ترقی کے امتزاج کو ترجیح دی ہے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی کئی دہائیوں پرانی رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

6 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago