قومی

PM Modi unveils Rashtra Prerna Sthal: انتودیہ سے خود کفیل بھارت تک، راشٹر پریرنا استھل میں جھلکا وزیر اعظم مودی کا وژن

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بسنت کنج یوجنا کے تحت قائم راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے احاطے میں نصب عظیم شخصیات کے مجسموں کا مشاہدہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ لکھنؤ کے دورے کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افتتاحی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راشٹر پریرنا استھل ہمارے ملک کی عظیم ہستیوں کی زندگی، ان کے نظریات اور انمول وراثت کو وقف ایک متاثر کن یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس ڈے کے موقع پر اس کا افتتاح کرنا ان کے لیے فخر اور روحانی اطمینان کا باعث ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے سیاسی طور پر بی جے پی کو ہمیشہ اچھوت بنانے کی کوشش کی، لیکن بی جے پی کے سنسکار نے سب کا احترام کرنا سکھایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی کی جینتی صرف یومِ پیدائش نہیں بلکہ گڈ گورننس کے جشن کا دن بھی ہے، اور بی جے پی-این ڈی اے حکومت نے جو حکمرانی کی روایت قائم کی ہے، اسے آج مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا خواب تھا کہ قطار میں کھڑے آخری فرد تک تمام سہولیات پہنچیں۔ آج جب حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ ہر ضرورت مند تک پہنچایا جا رہا ہے تو انتودیہ کا وہ خواب حقیقت میں بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے بھارت میں اقتصادی خود کفالت کی بنیاد رکھی تھی اور انہی کے نظریات سے متاثر ہو کر آج ملک کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیر اعظم نے راشٹر پریرنا استھل کو ایک ایسی سوچ کی علامت قرار دیا جو بھارت کو خود اعتمادی، اتحاد اور خدمت کا راستہ دکھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور اٹل بہاری واجپائی کے مجسمے ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہمارا ہر قدم اور ہر کوشش قوم کی تعمیر کے لیے وقف ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ لکھنؤ کے عوام کا جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی عظیم شخصیات کے نظریات اور قومی خدمت کی روح آج بھی عوام کی رہنمائی کر رہی ہے۔ راشٹر پریرنا استھل میں کمل کے پھول کی شکل میں قائم جدید میوزیم بے لوث قیادت اور گڈ گورننس کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے اور آنے والی نسلوں کو قومی رہنماؤں کے اصولوں کو اپنانے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

5 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

5 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

6 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

6 hours ago