قومی

French President greets PM Modi: فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے بھارت انوویٹس کے افتتاح سے قبل وزیراعظم مودی کا گرمجوشی سے گلے مل کر کیااستقبال

نیس: وزیراعظم نریندر مودی کا اتوار کو فرانس کے شہر نیس پہنچنے پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور گلے مل کر خیرمقدم کیا، جس کے بعد وہ ایک اہم دوطرفہ پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعظم مودی اور صدر میکروں مشترکہ طور پر ’بھارت اِنووویٹس 2026‘ کانکلیو کا افتتاح کر رہے ہیں، جو بھارت، فرانس اور دیگر ممالک کے ممتاز اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹل فنڈز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے والا عالمی سطح کا اہم پروگرام ہے۔ 14 سے 16 جون تک جاری رہنے والا یہ تین روزہ اجلاس ہند-فرانس اختراع سال (India-France Year of Innovation) کا ایک اہم سنگِ میل سمجھا جا رہا ہے۔ اس کانکلیو کا مقصد بھارتی اختراع کاروں، عالمی سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔

ٹیکنالوجی اور اختراع پر خصوصی توجہ

اس پروگرام میں 120 سے زائد بھارتی ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس اور 15 سے زیادہ اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ادارے، جن میں ممتاز آئی آئی ٹیز بھی شامل ہیں، شرکت کر رہے ہیں۔ کانکلیو میں جدید کمپیوٹنگ، سیمی کنڈکٹرز، خلائی ٹیکنالوجی، دفاعی اختراعات، بایو ٹیکنالوجی، صحت عامہ اور موسمیاتی تبدیلی کے حل جیسے مستقبل کے اہم شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ پلیٹ فارم بھارت کے لیے اپنی جدید تکنیکی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کرنے، بین الاقوامی سرمایہ کاری حاصل کرنے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں نئی شراکت داریاں قائم کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

ہند-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت

دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات اس سال دوطرفہ تعلقات کو ’’خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری‘‘ کی سطح تک بلند کیے جانے کے بعد پہلی باقاعدہ سربراہی ملاقات بھی ہے۔ حالیہ برسوں میں بھارت اور فرانس کے درمیان دفاع، خلائی تحقیق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ نیس میں ہونے والا یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور اختراع پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

5 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

6 hours ago