قومی

Congress Candidate List: عام انتخابات کے لیے کانگریس کی چوتھی فہرست؛ سہارنپور سے عمران مسعود تو امروہہ سے دانش علی کو ملا ٹکٹ

Congress Candidate List: لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس کی چوتھی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ اس میں 45 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ راج گڑھ لوک سبھا سیٹ سے، یوپی کانگریس کے صدر اجے رائے وارانسی سے، عمران مسعود سہارنپور سے، وریندر راوت ہریدوار سے اور دانش علی امروہہ سے الیکشن لڑیں گے۔ کانگریس نے راجستھان کی ناگور سیٹ راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (RLP) کے لیے چھوڑ دی ہے۔

فہرست میں مدھیہ پردیش کی 12 لوک سبھا سیٹوں، اتر پردیش کی نو، تمل ناڈو کی آٹھ، مہاراشٹر کی چار، راجستھان کی تین، منی پور، جموں و کشمیر اور اتراکھنڈ کی دو دو سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال، آسام، چھتیس گڑھ، انڈمان نکوبار اور میزورم میں بھی ایک ایک لوک سبھا سیٹ کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

دگ وجے سنگھ نے پارٹی کی طرف سے ٹکٹ کے بارے میں سرکاری اعلان سے چند گھنٹے قبل اپنی امیدواری کی تصدیق کر دی تھی۔ دراصل، انہوں نے کانگریس سے کہا تھا کہ وہ اپنے گڑھ سے ہی میدان میں اتریں گے۔

‘میں کسی سے بھی لڑنے کو تیار ہوں’

راج گڑھ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دگ وجئے سنگھ نے کہا، ”میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف بھی الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں، لیکن پارٹی نے مجھے یہاں (راج گڑھ) سے الیکشن لڑنے کو کہا ہے، اس لیے میں یہاں سے لڑوں گا۔”

یہ بھی پڑھیں- Arvind Kejriwal Arrested: سی ایم اروند کیجریوال کا ای ڈی کی تحویل سے پہلا حکم، وزارت پانی سے متعلق ہے معاملہ

اب تک 185 امیدواروں کے ناموں کا کیا گیا اعلان

اس سے قبل 21 مارچ کو کانگریس نے اپنے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی تھی، جس میں 57 نام شامل تھے۔ فہرست میں اروناچل پردیش سے 2، گجرات سے 11، کرناٹک سے 17، مہاراشٹرا سے 7، تلنگانہ سے 5، مغربی بنگال سے 8 اور پڈوچیری سے ایک نشست کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے راجستھان سے 5 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے، جب کہ ایک سیٹ سی پی آئی (ایم) کو دی گئی تھی۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں 39 اور دوسری فہرست میں 43 امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

34 minutes ago

Bihar News: اننت کمار سنگھ پر فائرنگ، جانئے کس گینگ نے واردات کو دیا انجام

بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…

35 minutes ago

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،11 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

1 hour ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

2 hours ago