Newsclick Raid: ڈیجیٹل نیوز ویب سائٹ نیوز کلک کی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں دہلی پولیس نے منگل (3 اکتوبر) کے روز اس کے بانی پربیر پورکایست اور چکرورتی کو گرفتار کیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ پولیس کے خصوصی سیل نے غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں چھاپے کے بعد نیوز پورٹل نیوز کلک کے دفتر کو سیل کر دیا ہے۔
پولیس نے کہا، “اب تک دو ملزمین، پربیر پورکیاست اور امت چکرورتی، کو اسپیشل سیل میں درج یو اے پی اے کیس کے سلسلے میں چھاپے، ضبطی اور تحویل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 37 مرد مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 9 خواتین مشتبہ افراد سے ان کی رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ اس مدت کے دوران، ڈیجیٹل آلات اور دستاویزات وغیرہ کو چھان بین کے لیے ضبط یا جمع کیا گیا ہے۔
نیوز کلک کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے صحافی پرنجوئے گوہا ٹھاکرتا نے کہا، “نو پولس اہلکار صبح ساڑھے 6 بجے گروگرام میں میرے گھر آئے، انہوں نے مجھ سے مختلف سوالات پوچھے۔ میں ان کے ساتھ اپنی مرضی سے دہلی پولیس کے خصوصی سیل میں آیا۔ سوالات کا ایک ہی مجموعہ بار بار پوچھا گیا کہ کیا میں Newsclick کا ملازم ہوں، تو میں نے کہا ‘نہیں، میں کنسلٹنٹ ہوں’… یہاں آنے کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ بظاہر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔”
جانکاری کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اس معاملے میں یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اس کارروائی کے بعد صحافی ابھیسار شرما نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہلی پولیس نے ان کے گھر سے ان کا لیپ ٹاپ اور فون لے گئی ہے۔
بتا دیں کہ چھاپے کے دوران دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے لیپ ٹاپ اور موبائل فون جیسے کئی الیکٹرانک ثبوت ضبط کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ہارڈ ڈسک کا ڈیٹا بھی لیا گیا ہے۔ کئی فائلیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…