نئی دہلی: سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بی آرگوئی پرجوتا پھینکنے والے وکیل راکیش کشورکی دہلی کے کڑکڑڈوما کورٹ میں وکلا نے چپلوں سے پٹائی کردی ہے۔ واضح رہے کہ وکیل راکیش کشور، جنہوں نے حال ہی میں سابق چیف جسٹس بی آرگوئی پرجوتا پھینک کرہنگامہ کیا تھا، انہیں بی آرگوئی نے معاف کردیا تھا۔ تاہم کورٹ کیمپس میں ہی کچھ وکلا نے انہیں چپلوں سے پیٹ دیا۔
یہ حادثہ تب پیش آیا جب راکیش کشور عدالت میں موجود تھے، تبھی کچھ وکلا نے ان پرحملہ کردیا۔ راکیش پر دھکا مکی اورچپلوں سے حملہ کیا گیا۔ بڑی مشکل سے کورٹ میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے بیچ بچاو کرکے انہیں باہرنکالا۔
بارکاونسل نے کیا تھا معطل
راکیش کشور کو بی آرگوئی پرجوتا پھینکنے کے بعد بارکاونسل نے انہیں معطل کردیا تھا۔ راکیش کشورنے تمام مذمت کے بعد بھی کہا تھا کہ انہیں اپنے کئے پرکوئی افسوس نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھگوان (خدا) نے خواب میں آکرانہیں یہ کام کرنے کے لئے کہا تھا۔ راکیش کشورایک سینئروکیل ہیں، جو دہلی بارکاونسل میں 2009 سے رجسٹرڈ ہیں۔ ان کی عمرتقریباً 72-71 سال بتائی جارہی ہے۔ بارکاونسل آف انڈیا کی معطلی کے بعد وہ آگے کی کارروائی تک کوئی بھی کیس نہیں لڑسکتے ہیں۔
بی آرگوئی پرجوتا پھینکنے کا معاملہ
اسی سال 6 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے کورٹ نمبر-1 میں ایک سماعت کے دوران راکیش کشورنے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) بی آرگوئی پرجوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 11:35 بجے ہوا، جب سماعت کھجراہو(مدھیہ پردیش) کے جواری مندرمیں بھگوان وشنو کی سرکٹی مورتی کے دوبارہ لگائے جانے سے متعلق معاملے پر چل رہی تھی۔ راکیش کشورنے جوتا نکال لیا، اورپھینک دیا، لیکن محتاط سیکورٹی اہلکاروں اور آس پاس کے وکلا نے انہیں فوراً پکڑلیا۔
ہرمن پریت نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے تمام…
انڈیا اتحاد کے اس احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار…
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر ’انڈیا‘ بلاک کے تقریباً 300…
پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب بڑھ رہے اپوزیشن کے مارچ کو…
نوبیل انعام کے فاتحین کو دسمبر میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں اعزاز سے…
انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ نے منگل کو صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن…