قومی

Foodgrain Production: غذائی اجناس کی پیداوار 376.5 ملین ٹن رہنے کا اندازہ، مضبوط غیر مرکزی اناج ذخیرہ نظام سے مل رہا تعاون

قومی غذائی تحفظ قانون (NFSA)، 2013 کے تحت بھارت دنیا کے سب سے بڑے غذائی تحفظ پروگراموں میں سے ایک چلا رہا ہے، جس کے دائرے میں تقریباً 80 کروڑ افراد آتے ہیں۔

غیر مرکزی اناج ذخیرہ نظام کی اہمیت میں اضافہ

فیکٹ شیٹ میں کہا گیا، ’’بھارت میں زرعی پیداوار اور غذائی تحفظ کی کوششوں میں توسیع کے ساتھ ملک بھر میں غیر مرکزی اناج ذخیرہ نظام کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ کوآپریٹو شعبے میں 2023 میں شروع کی گئی غیر مرکزی اناج ذخیرہ اسکیم نے بنیادی زرعی قرض کمیٹیوں (PACS) کے ذریعے ذخیرہ، پروسیسنگ، خریداری اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔‘‘اس اسکیم کو ادارہ جاتی تال میل اور مالی معاونت کے نظام کے ذریعے تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔

11 ریاستوں میں پائلٹ منصوبوں سے شروعات

9,750 ملین ٹن ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ 11 ریاستوں میں پائلٹ منصوبوں سے شروع ہونے والی یہ پہل مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے۔

فیکٹ شیٹ کے مطابق، جولائی 2026 تک ملک بھر میں 313 PACS میں گوداموں کی تعمیر مکمل ہو چکی تھی، جس سے 1.80 لاکھ ٹن (LMT) سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی صلاحیت تیار ہوئی ہے۔ اس نظام میں معیار کے مقررہ اصولوں، شفافیت اور آپریشنل افادیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

کسانوں کو بہتر قیمت دلانے اور ضیاع کم کرنے پر توجہ

کوآپریٹو شعبے میں غیر مرکزی اناج ذخیرہ اسکیم کا مقصد غذائی اجناس کے ضیاع کو کم کرنا اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا، کسانوں کو مشکل حالات میں اپنی پیداوار فروخت کرنے سے بچنے اور بہتر قیمت حاصل کرنے کے لیے زیادہ لچک فراہم کرنا، خریداری مراکز، گوداموں اور مناسب قیمت کی دکانوں کے درمیان نقل و حمل کی لاگت کم کرنا اور زرعی سرگرمیوں میں تنوع پیدا کرکے بنیادی زرعی قرض کمیٹیوں (PACS) کے کردار کو وسعت دینا ہے۔ یہ اسکیم کسانوں کے لیے آمدنی کے مزید مواقع پیدا کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

ان ریاستوں میں نافذ کیے گئے پائلٹ منصوبے

پائلٹ منصوبے مہاراشٹر، اتر پردیش، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، تلنگانہ، آسام، کرناٹک اور تریپورہ میں نافذ کیے گئے۔فیکٹ شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پائلٹ منصوبوں نے آپریشنل بنیاد تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کوآپریٹو سطح پر مقامی ذخیرہ نظام کی افادیت کو ثابت کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

10 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

11 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

11 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

12 hours ago