قومی

Jamaat-e-Islami Hind: ماہ رمضان میں تقویٰ، صبر اور مضبوط قوت ارادی کے حصول پر توجہ دیں: سید سعادت اللہ حسینی

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ رمضان کو تزکیہ نفس، صبر واستقامت اور مضبوط قوت ارادی کا ذریعہ بنائیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایسے وقت میں جب ایمان اور اخلاقی قدریں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں روزہ تقویٰ، صبر اور اخلاقی مضبوطی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے امیر نے کہا کہ تقویٰ دل کی ایک کیفیت کا نام ہے۔ اللہ کی موجودگی اور اس کی نگرانی کا احساس انسان کو گناہ سے دور رہنے اور نیکی کی طرف مائل کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ روزہ مسلمانوں کو یہ شعور عطا کرتا ہے کہ وہ محض ظاہری عبادات اور رسمی پابندیوں تک محدود نہ رہے بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں تقویٰ اور پرہیزگاری کا احساس برقرار رکھیں۔ روزے کے روحانی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ روزے کے ذریعے انسان جسمانی لذتوں کے مقابلے میں روحانی مسرتوں سے آشنا ہوتا ہے۔ بھوک اور ضبطِ نفس یہ حقیقت واضح کرتے ہیں کہ صرف جسمانی آرام و آسائش ہی زندگی کا مقصد نہیں ہے بلکہ توبہ و استغفار روح کو پاکیزگی عطا کرتے ہیں اور مقصد حیات کو واضح کرتے ہیں۔

سید سعادت اللہ حسینی نے رمضان کو صبر کا مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صبر کا مطلب یہ ہے کہ انسان اپنے اصولوں پر چٹان کی طرح مضبوطی سے قائم رہے، چاہے بیرونی دباؤ ہو یا اندرونی خواہشات کا زور۔ انہوں نے کہا کہ روزہ بھوک، پیاس، مصروفیات اور توجہ بٹانے والے عوامل کے باوجود ضبطِ نفس کی تربیت دیتا ہے تاکہ انسانی زندگی نفس کے بجائے اللہ کے احکام کی تابع ہو۔ اللہ کی رضا کے لیے روزمرہ کی معمولات میں تبدیلی کے ذریعے مسلمان ارادے کی مضبوطی اور مشکل فیصلے کرنے کی طاقت پیدا کرتا ہے اور دباؤ میں بھی ثابت قدم رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بڑھتی بے حیائی کے باعث ایمان اور اخلاقیات کو مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ڈیجیٹل دور میں اخلاقی قدریں شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ محض علامتی عبادات تک محدود نہ رہیں بلکہ رمضان کو اپنی زندگی کا ایک ایسا پڑاؤ بنائیں جو ذاتی اور اجتماعی سطح پر تبدیلی کا ذریعہ بنے، جس کی بنیاد تقویٰ اور استقامت پر قائم ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago