قومی

India AI Impact Summit: ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد کی انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے دوطرفہ ملاقات

نئی دہلی: شیخ خالد بن محمد بن زائد النہیان، ولی عہد ابوظہبی نے جمعرات کو ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ کے موقع پر نریندر مودی سے دوطرفہ ملاقات کی۔ وہ ان تقریباً 20 عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جو دارالحکومت میں 20 فروری تک جاری رہے گی۔ ولی عہد ابوظہبی بدھ کے روز نئی دہلی پہنچے تھے۔

بھارت–یو اے ای: جدید ٹیکنالوجی میں مضبوط شراکت

وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا:  ’’اے آئی امپیکٹ سمٹ میں ولی عہد ابوظہبی شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کا پُرتپاک خیرمقدم۔ دیہی ترقی اور مواصلات کے وزیر مملکت چندر شیکھر پِیماسنی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ بھارت اور یو اے ای جدید ٹیکنالوجی میں قابلِ اعتماد شراکت دار ہیں اور ایک ذہین اور مشترکہ مستقبل کے لیے اے آئی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

عالمی جنوب میں پہلا عالمی اے آئی سمٹ

’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026‘ عالمی جنوب میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی اے آئی سمٹ ہے، جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی انقلابی صلاحیتوں پر غور کر رہا ہے۔ یہ بھارت کے قومی وژن ’’سروجَن ہِتائے، سروجَن سُکھائے‘‘ (سب کی فلاح، سب کی خوشحالی) اور عالمی اصول ’’اے آئی برائے انسانیت‘‘ سے ہم آہنگ ہے۔ یہ سمٹ عالمی سطح پر اے آئی کی حکمرانی، سلامتی اور سماجی اثرات کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے جاری بین الاقوامی عمل کا حصہ ہے۔

تین بنیادی ستون: عوام، سیارہ اور ترقی

سمٹ کی رہنمائی تین بنیادی ستونوں عوام، سیارہ اور ترقی کے تحت کی جا رہی ہے۔ یہ ستون عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون کے بنیادی اصول بیان کرتے ہیں، جن میں انسانی حقوق کے تحفظ کے ساتھ انسان مرکز اے آئی، ماحولیاتی طور پر پائیدار ترقی، اور جامع معاشی و تکنیکی پیش رفت شامل ہیں۔ سمٹ میں 110 سے زائد ممالک اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت ہوئی، جن میں تقریباً 20 سربراہانِ مملکت یا حکومت اور لگ بھگ 45 وزراء شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

12 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

1 hour ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago