نئی دہلی: ترقیاتی اور سماجی شعبے میں مواصلات، دستاویزی فلم سازی اورمشاورتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے برج کمیونیکیشنز (Bridge Communications) نے اپنے قیام کے پانچ کامیاب سال مکمل ہونے پرجامعہ نگر، نئی دہلی میں ایک پروقارتقریب کا اہتمام کیا۔ سینئرصحافی اورسماجی کارکن گوہر آصف کے قائم کردہ اس ادارے نے گزشتہ پانچ برسوں میں مؤثرکہانیوں، زمینی سطح پروکالت اورریموٹ ورکنگ ماڈل کے ذریعہ ترقیاتی مواصلات کے شعبے میں اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی ہے۔ اس تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں، غیرسرکاری تنظیموں کے سینئر عہدیداران، ماہرینِ تعلیم، صحافیوں، تخلیقی شعبے سے وابستہ افراد، اہلِ خانہ اوردوست احباب نے شرکت کی۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنزسماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اورقابلِ اعتماد شراکت دارکے طورپرسامنے آیا ہے۔ ادارہ خواتین واطفال کی ترقی، واش (پانی، صفائی اورحفظانِ صحت)، صنفی مساوات، گورننس، عوامی صحت وغذائیت، موسمیاتی تبدیلی، پائیدار زراعت، تعلیم اور روزگار جیسے اہم موضوعات پر خدمات فراہم کرتا ہے۔ ان شعبوں میں ادارے کی خدمات میں دستاویزی فلموں کی تیاری، 2ڈی اور3ڈی اینیمیٹڈ ویڈیوز، معلوماتی و تعلیمی مواد (آئی ای سی)، معیاری پروسیس ڈاکیومنٹیشن، فیلڈ گائیڈز، تربیتی مواد، اسٹریٹجک سوشل میڈیا مہمات، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اورجدید ویب سائٹس کی تیاری شامل ہیں۔
ادارے کے قومی اوربین الاقوامی شراکت داروں کا وسیع نیٹ ورک اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اوراعتماد کا عکاس ہے۔ برج کمیونیکیشنز اب تک انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM Nepal / UN Migration)، واٹر ایڈ (WaterAid)، واٹر فار پیپل انڈیا، ٹیری ڈیس ہومز (Terre des Hommes)، فیملی ہیلتھ انٹرنیشنل (FHI 360)، جھپائیگو (Jhpiego USA)، تھامسن رائٹرزفاؤنڈیشن (TRF UK)، امریکن انڈیا فاؤنڈیشن (AIF) اور جانز ہاپکنزیونیورسٹی جیسے معروف عالمی اداروں کے ساتھ کام کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ ادارے نے ویدانتا گروپ، ایڈونیٹ فاؤنڈیشن، گجرات مہیلا ہاؤسنگ ٹرسٹ (MHT)، ایکشن فار فوڈ پروڈکشن (AFPRO)، ممتا ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ فار مدر اینڈ چائلڈ (MAMTA-HIMC)، سینٹر فار کیٹالائزنگ چینج (C3)، ڈیولپمنٹ آلٹرنیٹوزگروپ اور سی کوڈیکون (CECOEDECON) سمیت متعدد قومی ترقیاتی اداروں کے ساتھ بھی اہم منصوبوں پرکام کیا ہے۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے بانی گوہرآصف نے گزشتہ پانچ برسوں کے سفراورکامیابیوں پرروشنی ڈالی اورادارے کی بین الاقوامی توسیع کا باضابطہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ برج کمیونیکیشنز جلد ہی اپنے بین الاقوامی آپریشنزکا آغازکرنے جا رہا ہے، جس کا پہلا مرحلہ نیپال میں شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹائی-ڈو انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ (Tie-Do Integrated Marketing Pvt. Ltd.) کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ادارہ سرحد پار وکالت، تکنیکی جدت، تخلیقی صلاحیتوں اورزمینی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو علاقائی اورعالمی سطح پرفروغ دینے کے لیے تیارہے۔
تقریب کے اختتام پر ریموٹ اورفیلڈ سطح پرکام کرنے والے ٹیم ممبران، دستاویزات کے ماہرین اور شراکت دار اداروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ ان کی محنت، لگن اورتعاون نے برج کمیونیکیشنزکوزمینی حقائق، پالیسی سازوں اورعوام کے درمیان رابطے کا ایک مؤثرذریعہ بنانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ برج کمیونیکیشنزایک ترقیاتی مواصلات، دستاویزی فلم سازی اورمشاورتی ادارہ ہے، جوسماجی ترقی، پالیسی وکالت اورعوامی آگاہی کے لیے تخلیقی اورمؤثرمواصلاتی حل فراہم کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…
بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…
انٹرنیشنل پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندارانعقاد ایم این آئی ٹی آڈیٹوریم میں ہوا۔…
مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ اب یونیورسٹی…
مسابقہ میں کشمیرسے کنیاکماری تک سے تقریباً 600 سے زائد حفاظ وقراء اس کے کل…
امت شاہ نے منشیات کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وزیر اعظم…