قومی

Five people drowned in a waterfall Lonawala : اچانک آگیا سیلاب، ایک جھٹکے میں آنکھوں کے سامنے پانی میں ڈوب گیا پورا مسلم خاندان،لوناوالا سے آئی ایک خوفناک ویڈیو

پونے کے لوناوالا میں ایک خوفناک حادثے میں ایک پورا خاندان پانی کے تیز دھارے میں بہہ گیا۔ اس حادثے میں ایک 36 سالہ خاتون اور 13 سال اور 8 سال کی دو لڑکیوں کی موت ہوگئی ہے۔ یہاں ڈیم کے قریب دریا سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے علاوہ دو بچوں کی تلاش جاری ہے جو پانی کے تیز دھار میں اپنے اہل خانہ سمیت بہہ گئے تھے۔ حادثے کی ایک ہولناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا خاندان پانی کے تیز دھاروں میں گھرا ہوا ہے۔ وہاں موجود لوگ ان کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کوئی رسی پھینک کر انہیں بچانے کی کوشش کر رہا ہے تو کوئی سب کو ایک دوسرے سے بندھے رہنے کا مشورہ دے رہا ہے۔ کچھ ہی دیر میں وہ سب تیز دھاروں کے ساتھ بہہ جاتے ہیں۔

اس دوران لوگوں نے رسی پھینک کر ان کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی، حادثے کے بارے میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انصاری خاندان تھا، جو بارش کے دن سے لطف اندوز ہونے کے لیے بھوشی ڈیم کے قریب آبشار سے لطف اندوز ہونے آیا تھا۔ اس دوران بتایا جا رہا ہے کہ اچانک سیلاب آیا اور وہ پانی کے تیز دھاروں کے بیچ میں پھنس گئے۔ وہاں موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔ کسی نے رسی پھینکی اور کسی نے ایک دوسرے کو اسکارف سے باندھنے کا مشورہ دیا،لیکن سب بےکار ثابت ہوا۔

اس کے بعد چند ہی لمحوں میں ایک ایک کر کے گھر والے پانی میں ڈوبنے لگے۔ موقع پر چیخ و پکار مچ گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز کرنٹ کی وجہ سے یہ سب ایک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں اور ایک ایک کر کے پانی میں بہنے لگتے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق اس حادثے کے بعد 36 سالہ خاتون، ایک 13 سالہ اور ایک 8 سالہ بچی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ان کے علاوہ حادثے کے بعد ایک 9 سالہ اور ایک چار سال کے بچے کی تلاش جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

9 hours ago