علاقائی

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا ہے۔ اس خط کے ذریعے انہوں نے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اور بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ محرم کے جلوس ریاستی حکومتوں کے طے کردہ راستوں پر نکالے جائیں۔ نیز جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے، تاکہ شرپسند عناصر امن و امان کو خراب نہ کر سکیں۔

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حضرت امام حسینؓ جنہوں نے اپنے اہل خانہ اور 72 ساتھیوں سمیت  انسانیت کو بچانے کے لیے کربلا کے میدان میں جام شہادت نوش کیا۔ جس میں 6 ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ ایسی عظیم شخصیت کی یاد میں ہمارے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ہندو، مسلمان، سکھ، عیسائی اور ہر مذہب کے لوگ محرم الحرام مناتے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس ماہِ محرم الحرام 8 جولائی 2024 سے شروع ہو رہا ہے۔

شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا

خط میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان بھر میں پھیلی 7 سے 8 کروڑ شیعہ مسلم کمیونٹی کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب کے لوگ بھی بڑی تعداد میں جلوس اور تعزیہ نکالتے ہیں۔ اس لیے آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ آپ براہ کرم ریاستی حکومتوں کو اس کی حفاظت اور بہتر انتظامات کے لیے ہدایات جاری کریں۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کیے جائیں تاکہ شرپسند عناصر امن و امان کو خراب نہ کر سکیں۔ سڑکوں کی صفائی اور شدید گرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ یا پانی کے ٹینکوں کا انتظام کیا جائے۔

محرم کے حوالے سے وزیر اعظم مودی سے درخواست

اس کے علاوہ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندوستان میں محرم  کے موقع پر روایتی راستوں پر بڑے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں جس میں کئی بار بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے لوگ جھلس جاتے ہیں۔ اس لیے محکمہ بجلی کو ہدایت دے کر تعزیوں کے روٹ پر مناسب انتظامات کیے جائیں۔

محرم کا مہینہ کب سے شروع ہورہا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ محرم کے موقع پر اترپردیش سمیت پورے ملک میں سوگواران پوری رات جاگتے ہیں اور مختلف مقامات پر امام بارگاہوں (مذہبی عبادت گاہوں) میں حضرت امام حسین ؓ کی یاد میں مجالس (تعزیتی مجالس) کا انعقاد کرتے ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہر ریاست کے وزرائے اعلیٰ کو ہدایت جاری کریں کہ وہ ان مجالس (تعزیتی جلسوں) کو محفوظ طریقے سے منعقد کریں اور حفاظتی انتظامات کریں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں برس محرم کا مہینہ 8 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

6 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

6 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

6 hours ago