قومی

Blast in MP Factory: پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ سے دہل گیا مدھیہ پردیش کا ہردا، 50 گھروں تک پہنچ گئی آگ، سی ایم نے اٹھایا بڑا قدم

مدھیہ پردیش کے ہردا ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے کی خبرسامنے آئی ہے۔ شہرکے مگردھا روڈ پر واقع پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔ حادثہ کا پتہ چلتے ہی موقع پرفائربریگیڈ کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ حادثے کے سبب کئی لوگوں کی جان جانے کی خبرسامنے آئی ہے۔

دراصل، شہرمیں بنی ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے ان کے نزدیک ک 50 سے زیادہ گھروں میں خطرناک آگ لگ گئی ہے۔ فیکٹری میں دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ آواز سنتے ہی لوگ وہاں سے بھاگتے ہوئے نظرآئے۔ حادثے کا پتہ چلتے ہی پولیس کے ساتھ فائربریگیڈ کی ٹیم موقع پرپہنچ کراپنا ریسکیو مشن شروع کردیا ہے۔ انتظامیہ کے اعلیٰ ا فسران بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ اس فیکٹری کے اندر کتنے لوگ ہیں، اس کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اولین ترجیح فیکٹری میں آگ سے کسی بھی طرح قابو پایا جائے۔

اطلاعات کے مطابق، ہردا کے بیراگڑھ میں پٹاخہ فیکٹری میں یہ دھماکہ ہوا ہے۔ کئی لوگوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے، جن کا ریسکیو کرنے کے لئے ایس ڈی آرایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور انہیں اسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس بھی پہنچ چکی ہے۔ کئی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال بھی پہنچایا جاچکا ہے۔ اس حادثہ کا سامنے آیا ویڈیو کافی خوفناک ہے، جس میں دھماکہ کے بعد آگ کی اونچی اونچی لہریں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ لوگ ادھر سے ادھر بھاگتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

وزیراعلیٰ موہن یادو نے لیا نوٹس، اسپتالوں کو دی ہدایت

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے فوری اثرسے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرادے پرتاپ سنگھ، اے سی ایس اجیت کیسری، ڈی جی ہوم گارڈ اروند کمار کوہیلی کاپٹرسے ہردا جانے کے احکامات دیئے ہیں۔ وہیں بھوپال اوراندورمیں میڈیکل کالج، ایمس اور بھوپال میں برن یونٹس کو بھی ضروری تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اندوراور بھوپال سے فائربریگیڈ کی گاڑیوں کو بھیجا جا رہا ہے اور راحت کاموں کے لئے سینئر افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

5 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

6 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

6 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

7 hours ago